Home / اہم خبریں / میرا شوہر دوران ڈیوٹی سر انجام دیتے ہوئے تحریک انصاف کے قافلے کی گاڑی کی زد میں آکر شہید ہوئے مگر محکمہ کے حکام بالا نے آج تک باضابطہ شہید قرار نہ دیا۔ پولیس کانسٹیبل شہید کی اہلیہ کا بچوں کے ہمراہ پریس کانفرنس

میرا شوہر دوران ڈیوٹی سر انجام دیتے ہوئے تحریک انصاف کے قافلے کی گاڑی کی زد میں آکر شہید ہوئے مگر محکمہ کے حکام بالا نے آج تک باضابطہ شہید قرار نہ دیا۔ پولیس کانسٹیبل شہید کی اہلیہ کا بچوں کے ہمراہ پریس کانفرنس

ملتان (بیورو رپورٹ) پولیس کانسٹیبل ممتاز احمد ملک شہید کی اہلیہ بیوہ عائشہ بی بی نے اپنے بچوں بختاور، محمدابراہیم، عبدالصمد اور نہال کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے میرا شوہر ممتاز احمد ملک 15 مارچ 2018 کو تحریک انصاف کے سربراہ موجودہ وزیراعظم پاکستان عمران خان کی ملتان آمد کے دوران ڈیوٹی سر انجام دیتے ہوئے تحریک انصاف کے قافلے کی گاڑی کی زد میں آکر شہید ہوئے مگر محکمہ کے حکام بالا نے آج تک باضابطہ شہید قرار نہ دیا حالانکہ میرے شوہر وردی میں دوران ڈیوٹی شہید ہوئے اس ضمن میں ملتان پولیس حکام نے پولیس اعزاز کےساتھ شہید قرار دیا مگر آئی جی پنجاب و دیگر پولیس حکام نے ممتاز احمد ملک کو شہید قرار نہیں دیا میں وزیراعظم پاکستان عمران خان، چیف جسٹس سپریم کورٹ، جیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ، گورنر و وزیراعلی٬ آئی جی پنجاب سے اپیل کرتی ہوں میرے شوہر کو باضابطہ شہید قرار دیا جائے۔ 

About admin

یہ بھی پڑھیں

قلندرز کی دھماکہ خیز فتح، زلمی کی فتوحات کا سلسلہ تھم گیا

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اہم مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے