Home / اہم خبریں / نیشنل بنک اسٹیڈیم کراچی میں خیبرپختونخوا اور سندھ کے درمیان کھیلا جانے والا میچ بغیر کسی نتیجے کے ختم

نیشنل بنک اسٹیڈیم کراچی میں خیبرپختونخوا اور سندھ کے درمیان کھیلا جانے والا میچ بغیر کسی نتیجے کے ختم

کراچی ( رپورٹ: ذیشان حسین) نیشنل بنک اسٹیڈیم کراچی میں خیبرپختونخوا اور سندھ کے درمیان کھیلا جانے والا میچ بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوگیا۔ کھیل کے اختتام تک 295 رنز کے ہدف کے تعاقب میں سندھ نے 4 وکٹوں پر 129 رنز بنائےتھے کہ میچ کے لیے مقررہ وقت ختم ہوگیا۔ اس سے قبل میچ کے تیسرے روز خیبرپختونخوا نے 159 رنز 6 کھلاڑی آؤٹ سے اپنی دوسری اننگز کا آغاز کیا تو خیبرپختونخوا نے203 رنز 9 کھلاڑی آؤٹ پر اننگز ڈکلیئر کر کے میزبان ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دے دی۔ عدیل ملک نے 3 اور حسن خان نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ جواب میں سندھ کے بلے بازوں نے سست کھیل کا مظاہرہ کیا اور 295 رنز کے ہدف کے تعاقب کی بجائے میچ ڈرا کرنے کو ترجیح دی جس میں وہ کامیاب رہے۔ رمیز راجہ جونیئر نے 191 گیندوں پر ناقابل شکست 61 رنز بنائے۔ ان کی اننگز میں 3 چوکے اور 2 چھکے شامل تھے۔ احسن علی نے 28 جبکہ سعد خان 76 گیندوں پر 26 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ میچ کے آخری روز کھیل کے لیے مقررہ وقت ختم ہوا تو سندھ نے 63 اوورز میں 129 رنز بنائے اور اس کے 4 کھلاڑی آؤٹ ہوئے تھے۔ اس سے قبل خیبرپختونخوا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو پوری ٹیم پہلی اننگز میں 230 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی۔ جواب میں سندھ کی ٹیم 138 رنز بناسکی تھی۔ دوسرے راؤنڈ کے اختتام پر سدرن پنجاب کی ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن پر موجود ہے۔ سدرن پنجاب نے 9 پوائنٹس حاصل کرلیے ہیں۔ ناردرن 6 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر موجود ہے۔ سنٹرل پنجاب، سندھ اور خیبرپختونخواہ کی ٹیمیں 3،3 پوائنٹس کے ساتھ بالترتیب تیسری، چوتھی اور پانچویں پوزیشن پر موجود ہیں۔ آخری نمبر پر موجود بلوچستان کی ٹیم اب تک کوئی پوائنٹ حاصل نہیں کرسکی۔ 

About admin

یہ بھی پڑھیں

قلندرز کی دھماکہ خیز فتح، زلمی کی فتوحات کا سلسلہ تھم گیا

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اہم مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے