تازہ ترین
Home / اہم خبریں / قاتل روڈ انڈس ہائی وے جام پور ایک اور جان لے گیا

قاتل روڈ انڈس ہائی وے جام پور ایک اور جان لے گیا

راجن پور (رپورٹ: انعام باری) قاتل روڈ انڈس ہائی وے جام پور ایک اور جان لے گیا نوجوان اسکول ٹیچر تیز رفتار لہروں سے بات کرتی ہوئی مسافر کوچ کی زد میں آگیا جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور ایک زخمی، تفصیلات کے مطابق ون وے انڈس ہائی وے پر آئے روز ہونے والے حادثات کے نتیجے میں جہاں سینکڑوں نوجوان جاں بحق ہوئے ہیں وہیں گزشتہ رو ز جام پور بائی پاس کے نزدیک تیز رفتار مسافر بس نے موٹر سائیکل سوار کو کچل ڈالا جس کے نتیجے میں سکندر حیات ولد ماسٹر نذر حسین مستوئی (ٹیچر پاکستان حرا سکول کوٹلہ روڈ جامپور) جان کی بازی ہار گیا جبکہ ایک زخمی بتا یاجا رہا ہے۔ دریں اثناء جام پور کے شہریوں، عوامی، سماجی و تعلیمی حلقوں نے ون وے روڈ کو دو رویہ کرنے اور مسافر بسوں کی سپیڈ کو چیک اینڈ بیلنس کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

آرٹس کونسل کراچی میں SOVAPA المنائی سیریز کا کلاسیکی ڈرامہ ’’نقلِ مکانی‘‘ پیش، شاندار اداکار حاضرین کی بھرپور داد

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے اسکول آف ویژول اینڈ پرفارمنگ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے