Home / اہم خبریں / وزیراعظم عمران خان نو نومبر کو گردوارہ دربار صاحب منصوبے کا افتتاح کریںگے۔ بارہ نومبر کو بابا گرونانک کا جنم دن منایا جائے گا۔ کرتارپور راہداری کے پروجیکٹ ڈائیریکٹر عاطف مجید کی میڈیا بریفنگ

وزیراعظم عمران خان نو نومبر کو گردوارہ دربار صاحب منصوبے کا افتتاح کریںگے۔ بارہ نومبر کو بابا گرونانک کا جنم دن منایا جائے گا۔ کرتارپور راہداری کے پروجیکٹ ڈائیریکٹر عاطف مجید کی میڈیا بریفنگ

سیالکوٹ (رپورٹ: سیدہ نزہت شہناز) کرتارپور راہداری کے پروجیکٹ ڈائیریکٹر عاطف مجید کی میڈیا بریفنگ، وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ سال اٹھائیس نومبر کومنصوبے کا سنگ بنیاد رکھا تھا، نو نومبر کو منصوبے کا افتتاح ہوگا۔ بارہ نومبر کو بابا گرونانک کا جنم دن منایا جائے گا۔ ابتدائی مرحلے میں بھارت سے پانچ ہزار اور بعد میں دس ہزار یاتریوں کے روزانہ آنے کا انتظام ہوگا، منصوبہ مکمل ہونے پر پاکستان کا سب سے بڑا گردوارہ بابا گرونانک بن جائے گا جو بیالیس ایکڑ اراضی پر مشتمل ہے، پنجہ صاحب گردوارہ چار ایکڑ اور ننکانہ صاحب گردوارہ چودہ ایکڑ پر مشتمل ہے، منصوبے کا چھیاسی فیصد کام مکمل کرلیا گیا ہے، پینتالیس دن میں باقی ماندہ کام مکمل کرلیا جائے گا، چوبیس گھنٹے منصوبے پر کام تیزی سے جاری ہے، نو نومبر کو بھارت سے یاتری آنا شروع ہوجائیں گے، پانچ ہزار یاتریوں کے داخلے اور خروج کے لئے 76 امیگریشن کاؤنٹرز ہوں گے، دس ہزار یاتریوں کی آمدورفت کے لئے کل 152 کاؤنٹر بنائے گئے ہیں، بارڈر ٹرمینل زیرو پوائنٹ سے ساڑھے تین سو میٹر پر تعمیر کیا گیا ہے، ٹرمینل کے باہر بسوں کے ذریعے گردوارہ تک یاتریوں کو لایا جائے گا، ہوائی اڈے جیسی سہولیات مہیا کی جائیں گے، پل بنانے کے لیئے دریا راوی کا رخ موڑنے کے لئے ایک نہر نکالی گئی، پہلے مرحلے میں یاتریوں کے لئے جدید سہولیات سے مزین ٹینٹ ویلیج بنا رہے ہیں، تعمیراتی ایریا دس لاکھ مربع فٹ پر محیط ہے، ساڑھے تین سال منصوبہ صرف دس ماہ میں مکمل کیا جا رہا، ہر پاکستانی اور بھارتی سکھ یاتری فنگر پرنٹس کے بعد گردوارہ میں داخل ہوسکے گا، پیدل یاتریوں کے لئے گزرگاہ بھی تعمیر ہو رہی، پاکستان دنیا بھر کے سکھوں کی گردوارہ دربار صاحب تک فعال رسائی کو شرمندہ تعبیر کرتے ہوئے اپنا وعدہ پورا کر رہا ہے، منصوبے کا افتتاح 9 نومبر کو کیا جائے گا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان، شان مسعود قیادت کریں گے

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) بنگلہ دیش کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے