Home / اہم خبریں / کوئٹہ کے علاقے قلعہ سیف اللہ میں مسافر وین اور ٹرک کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں خاتون اور 3 بچوں سمیت 13 افراد جاںبحق جبکہ 7 زخمی

کوئٹہ کے علاقے قلعہ سیف اللہ میں مسافر وین اور ٹرک کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں خاتون اور 3 بچوں سمیت 13 افراد جاںبحق جبکہ 7 زخمی

قلعہ سیف اللہ (رپورٹ: شاہد عمران چشتی) کوئٹہ کے علاقے قلعہ سیف اللہ میں مسافر وین اور ٹرک کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں خاتون اور 3 بچوں سمیت 13 افراد جاںبحق جبکہ 7 زخمی ہوگئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق واقعہ قلعہ سیف اللہ کےعلاقے علی خیل کے مقام پر پیش آیا، جہاں ٹرک اور مسافر وین میں آپس میں ٹکراگئے، جس کے نتیجے میں ایک خاتون اور 3 بچوں سمیت 13 افراد جاںبحق ہوگئے۔ لیویز حکام کا کہنا ہے کہ حادثے میں جاں بحق ہونے والے پانچ افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے، مسافر وین کوئٹہ سے ژوب آرہی تھی۔ واقعے کے بعد امدادی ٹیموں نے لاشوں اور زخمیوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال قلعہ سیف اللہ منتقل کیا، جہاں زخمیوں کو فوری طور پر طبی امداد فراہم کی گئی۔ وزیراعلی بلوچستان جام کمال نے حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ زخمیوں کو علاج کی بہترین سہولیات فراہم کی جائیں۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

IoBM Squash Satellite Championship 2026 Concludes Successfully in Karachi

By Zeeshan Hussain Karachi: The inaugural IoBM Squash Satellite Championship 2026 concluded successfully after four …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے