Home / اہم خبریں / نیا قدم معزورین میرپورخاص کی سالانہ عید گفٹ تقریب کا انعقاد، معذور بچوں میں تحائف ویل چیئر اور خواتین میں سلائی میشن اور کپڑے تقسیم کئے

نیا قدم معزورین میرپورخاص کی سالانہ عید گفٹ تقریب کا انعقاد، معذور بچوں میں تحائف ویل چیئر اور خواتین میں سلائی میشن اور کپڑے تقسیم کئے

میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) میرپورخاص نیا قدم معزورین ایک پروقار ادارہ ہے جس میں معزورین کے جذبے سے سرشار ہوکر خدمت کی جارہی ہے۔ حال ہی میں اس ادارے کے 2 نوجوان کھلاڑی راشد ملک اور جاوید ملک نے ایشیاء کپ ویل چیئر کرکٹ ٹورنامنٹ نیپال میں بھارت کو ہرا کر فائنل جیت کر پاکستان کا نام سربلند کیا۔ ان خیالات کا اظہار میرپورخاص نیا قدم معزورین کی سالانہ عید گفٹ تقریب کے انعقاد اسسٹنٹ کمیشنر تعلقہ حسین بخش مری محمد خان کھٹی نے کی اس موقع پر ڈی ایس پی خالد احمد نظامانی نے خطاب کیا اور معذور بچوں میں تحائف ویل چیئر اور سلائی میشن اور کپڑے تقسیم کئے۔ حاجی محمد یوسف گایا کی جانب سے انگلینڈ سے آئی ہوئی ڈھائی لاکھ مالکیت کی الیکٹرک ویل چیئر میرپورخاص کے ہاتھ پاؤں سے معزور بچہ غلام فرید کو دی گئی۔ جبکہ دو آسٹریلین ویل چیئر تقسیم کی جبکہ سو سے زائد معزورین میں جوڑے بھی تقسیم کئیے گے۔اور ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن کی جانب سے سید مہندی علی شاہ ڈپٹی کمیشنر کے بھی مشکور ہیں، اس موقع پر آفتاب قریشی، ملک راجہ عبدالحق، میڈیم عرفانہ باجوہ، مسعود باجوہ، کامران میمن، فریدہ سریو، خلیل احمد غوری، غلام نبی چندیجہ، افضال ہاشمی، ملک اقبال اور ادارے کے عہدیداران اور میرپورخاص کے صحافیوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

سیرتِ نبویؐ انسانیت کے لیے مشعلِ راہ ہے، موجودہ دور میں پیروی کی اشد ضرورت ہے۔

    درود پاک کونسل کی افتتاحی تقریب، نبی کریمؐ کی تعلیمات پر عمل ہی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے