Home / اہم خبریں / سود وصول کرنے کے الزام میں تین افراد کے خلاف مقدمہ درج

سود وصول کرنے کے الزام میں تین افراد کے خلاف مقدمہ درج

ڈیرہ اسماعیل خان (رپورٹ: گوہر غنچہ) صدر پولیس نے گاڑی کی خریداری کی رقم سے زائد سود وصول کرنے کے الزام میں تین افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ مروت کالونی ڈیرہ کے رہائشی محمد طلحہ ناصر نے تھانہ صدر میں رپورٹ درج کرائی کہ اس نے ملزمان سے کار کا سودا قسطوں پر پندرہ لاکھ روپے میں طے کیا لیکن بارہ لاکھ روپے وصول کرنے کے باوجود ملزمان مزید دس لاکھ روپے سود طلب کر رہے ہیں۔ پولیس نے متاثرہ شہری کی رپورٹ پر کامران ولد عبدالقیوم اور صدام حسین ولد نور حسین ساکنان شیر آباد سمیت تین افراد کے خلاف امتناع سود ایکٹ مقدمہ درج کرلیا ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

سیرتِ نبویؐ انسانیت کے لیے مشعلِ راہ ہے، موجودہ دور میں پیروی کی اشد ضرورت ہے۔

    درود پاک کونسل کی افتتاحی تقریب، نبی کریمؐ کی تعلیمات پر عمل ہی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے