تازہ ترین
Home / اسلام آباد / جنگی جنون میں مبتلا بھارت کے ہوش ٹھکانے آنے لگے، پاکستان سے ایل او سی پر آرٹلری فائر بند کرنے کی درخواست کردی۔ ذرائع

جنگی جنون میں مبتلا بھارت کے ہوش ٹھکانے آنے لگے، پاکستان سے ایل او سی پر آرٹلری فائر بند کرنے کی درخواست کردی۔ ذرائع

راولپنڈی (بیورو رپورٹ) جنگی جنون میں مبتلا بھارت کے ہوش ٹھکانے آنے لگے ہیں اور اب اس نے بھاری فوجی نقصان کے بعد پاکستان سے ایل او سی پر آرٹلری فائر بند کرنے کی درخواست کردی ہے۔ پاک فوج کے بھر پور جواب کے بعد جنگی جنون میں مبتلا بھارت کے ہوش ٹھکانے آنے لگے ہیں، ذرائع کے مطابق بھارت نے پاک فوج سے آرٹلری فائر بند کرنے کی درخواست کی ہے، حالیہ کشید گی میں پاک فوج کے فائر سے بھارت کا بھاری نقصان ہوا تھا جب کہ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے بھی ان نقصانات کا ذکر کیا تھا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ 28 فروری کو آرٹلری فائر سے بھارت کے 34 جوان ہلاک ہوئے تھے، بھارت کو تمام گن پوزیشن بھی تبدیل کرنا پڑی تھیں، پاکستان نے دو بھارتی جہاز بھی گرائے تھے۔ واضح رہے کہ 14 فروری کو مقبوضہ کشمیر کے ضلع پلوامہ میں خودکش حملے میں 46 بھارتی فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے تھے۔ بھارت نے اس حملے کا الزام بھی پاکستان پر لگایا تاہم پاکستان نے اس الزام کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان بھارت کی کسی بھی کارروائی کا بھرپور جواب دے گا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

سیکریٹری کالجز ایجوکیشن سندھ ندیم میمن کا سرکاری کالجوں میں بائیومیٹرک حاضری لازمی قرار، غیر حاضر ملازمین کے خلاف سخت کارروائی کا حکم

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) سیکریٹری کالجز ایجوکیشن سندھ ندیم میمن کی زیرِ صدارت تدریسی و …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے