تازہ ترین
Home / اہم خبریں / میانمار کے طیارے کی ہنگامی لینڈنگ، پائلٹ نے طیارے کو اس کے صرف پچھلے پہیوں پر ہنگامی حالت میں اتار دیا

میانمار کے طیارے کی ہنگامی لینڈنگ، پائلٹ نے طیارے کو اس کے صرف پچھلے پہیوں پر ہنگامی حالت میں اتار دیا

رنگون (مانیٹرنگ ڈیسک) برما میں ایک طیارے میں پیدا ہونے والی فنی خرابی کے بعد پائلٹ نے طیارے کو اس کے صرف پچھلے پہیوں پر ہنگامی حالت میں اتار دیا تاہم ہنگامی لینڈنگ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ جہاز میں آگ لگ گئی .خبر رساں اداروں کے مطابق برما میں ایک ہفتے کے دوران یہ اپنی نوعیت کا دوسرا واقعہ ہے۔ صرف پچھلے پہیوں پر لینڈنگ کرنے والے طیارے پر عملےسمیت 89 افراد سوار تھے۔ میانمار کی سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق سرکاری فضائی کمپنی کے طیارے کی لینڈنگ کےدوران اگلےپہیوں نے کام کرنا چھوڑ دیا جس کے بعد مانڈالائی ہوائی اڈے پر طیارے کو اس طرح ہنگامی انداز میں اتارا کہ جہاز کے صرف عقبی ٹائر ہی کام کررہے تھے۔مقامی وقت کے مطابق ‘میانمار ایئرلائن’ کے مسافر طیارے کےساتھ یہ حادثہ مقامی وقت کے مطابق صبح نو بجے پیش آیا۔ سول ایو ایشن اتھارٹی کے ڈپٹی ڈائریکٹر ‘یی ھتوت اونگ’ نے کہاکہ پائلٹ نےطیارے کے اگلے پہیوں کو خود کار اور مینول طریقے سے چلانے کی بار بار کوشش کی مگر ٹائروں نےکام نہیں کیا جس کے بعد اس نے نہایت شاندار طریقے سے جہاز پچھلے پہیوں پر رن وے پر اتار دیا۔ انہوں نے کہا کہ اس حادثے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔عینی شاہدین کاکہنا ہے کہ لینڈنگ کے دوران رن وے پر جہاز کے نیچےسے دھواں اٹھتا رہا تاہم تمام مسافروں کو کسی قسم کے جانی نقصان سے بچالیا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے