Home / اہم خبریں / جام پور باولے کتے نے 8 معصوم بچوں کو کاٹ لیا۔ سرکاری ہسپتالوں میں ویکسین غائب عوام پریشان،

جام پور باولے کتے نے 8 معصوم بچوں کو کاٹ لیا۔ سرکاری ہسپتالوں میں ویکسین غائب عوام پریشان،

راجن پور (رپورٹ: انعام باری) جام پور باولے کتے نے 8 معصوم بچوں کو کاٹ لیا اطلاعات کے مطابق ان 8 بچوں میں سے ایک بچے کا پورا ناک باولے کتے نے کاٹ لی۔ یاد رہے کچھ عرصہ سے جام پور میں کتوں کی بہتات کی وجہ سے سینکڑوں افراد ان باولے کتوں کا نشانہ بن چکے ہیں جبکہ رابطہ کرنے پر ڈی ایچ کیو راجن پور اور ٹی ایچ کیو و ایچ آر سی وغیرہ میں کتے و سانپ کاٹے کی ویکسین نہیں ملتی جوکہ مہنگی ہونے کی وجہ سے غریب و نادار افراد کی خرید سے باہر ہوتی ہے اہل علاقہ، مکینوں، سماجی و تعلیمی اور مذہبی حلقوں کا ویکسین کی عدم دستیابی پر اعلی حکام سے فی الفور نوٹس لینے، میونسپل کمیٹی سے ان آوارہ باولے کتوں کو مار کر تلف کرنے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ انسانی جانیں محفوظ رہ سکیں۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

ایم ڈی اے وفد کا پریس کلب کا دورہ، رہائشی اسکیم میں مکمل تعاون کی یقین دہانی

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسٹاف رپورٹر) ملیر ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایم ڈی اے) کے ڈائریکٹر جنرل یاسین …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے