کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) سندھ نرسز الائینس کے تحت ینگ نرسز ایسوسی ایشن سندھ اور پروینشل نرسز ایسوسی ایشن سندھ کے تحت بننے والی سندھ نرسز الائینس کی لیڈرشپ نے محکمہ صحت اور سندھ حکومت کو ایک ہفتے کا ٹائم دیتے ہوئے ساتھ ساتھ یہ ڈیمانڈ بھی کی ہیں کہ ایک ہفتے کے اندر نرسز کی اپ گریڈیشن اور ہیلتھ پروفیشنل الاؤنس والی سمریز محکمہ فنانس نہیں بھیجی گئی محکمہ فنانس نے ہماری سمریز کو منظور کر کہ وزیر اعلی سندھ کو نہیں بھیجی تو ہم مکمل طور پہ پورے سندھ کے ہسپتالوں کو بند کر دینگے اور جب تک ہمارے مطالبات نہیں مانے گئے تب تک کوئی بھی ہسپتال نہیں کھلے گا ہم 2017 سے انتظار کر رہے ہیں اور روزانہ کے بنیاد پہ محمکہ صحت اور محکمہ فنانس کے چکر کاٹ کاٹ کر تھک گئے ہیں اب ایسے نہیں چلیگا ہمارے صبر کا پیمانہ لبریز ہو چکا ہے 20 سال سے زیادہ عرصہ گزرنے کے باوجود ہمارے حقوق ہمیں نہیں دیے جا رہے۔ محکمہ صحت اور سندھ حکومت کو ہمارے پروموشنز اور اپ گریڈیشنز سے کیا تکلیف ہو رہی ہے جو ہمارے سندھ بھر کے نرسز کے مسائل کو جان بوجھ کہ روکا جاتا ہے
سندھ بھر کے تمام نرسز تیار رہیں اور اگلے ہفتے تمام ہسپتالوں میں کام نہیں کرینگے اب یہ ڈرامہ نرسز کے ساتھ بند ہونا چاہیے ابھی نہیں تو کبھی نہیں، جینا ہوگا مرنا ہوگا دھرنا ہوگا دھرنا ہوگا۔
![]()