کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) سندھ ہائی کورٹ اسکول فیس کیس ۔۔۔
پرایئویٹ اسکولز کی جانب سے دو، دو اور تین تین ماہ کی فیس طلب کرنے پر عدالت برہم
آپ لوگ تو ٹیکس کے محکمہ سے بھی آگے نکل گئے ہیں، جسٹس عقیل عباسی
عدالتی حکم کی خلاف ورزی نہ کریں، ابھی نرمی سے کام کے رہے ہیں سختی پر مجبور نہ کریں ، عدالت
کیا اساتذہ کو بھی تین ماہ کی تنخواہ ایڈوانس میں دیتے ہیں ؟؟ عدالت
ان سے تو 50 ہزار روپے پر دستخط کرا کے 25 ہزار روپے دیتے ہیں اور طلبہ کو تین ماہ کی فیس کا چالان ؟؟؟؟ عدالت
کیا آپ لوگ سپریم کورٹ سے حق میں فیصلہ آنے کا انتظار کررہے ؟؟ جسٹس عقیل عباسی
عدالت نے پرایئویٹ اسکولوں کو ایک ماہ سے ذائد فیس وصولی سے روک دیا
کیمبرج طلبہ کے امتحانات مئی میں ہوں گے، اس لیے تین ماہ کا چالان کرے کیا گیا ، وکیل فاؤنڈیشن پبلک اسکول
اگر مئی میں سیشن ختم ہوجاۓ گا تو جون اور جولائی کی فیس کا کیا جواز ؟؟؟ عدالت
سیشن ختم ہونے کے بعد تو فیس ہی غیر قانونی ہوگی، عدالت
ہم بار بار سمجھا رہے ہیں مگر آپ لوگ سمجھنے کو تیار نہیں، عدالت
عدالت نے اسکول انتظامیہ کو نیا چالان جاری کرنے کیلئے 15 اپریل تک مہلت دے دی۔
![]()