ٹنڈو آدم (رپورٹ: رضوان احمد غوری) پاک سر زمین پارٹی کے صدر انیس قائمخانی، وائس چئیرمین اشفاق منگی، صوبائی صدر شبیر قائخانی ودیگر رہنما مختصر دورے پر ٹنڈوآدم پنہچے دورے کے دوران انڈس ریسٹورینٹ ہوٹل میں ایک تقریب کے دوران انہوں نے ورکرز سے خطاب اور صحافیوں سے گفتگو کی۔ اس موقع پر پی ایس پی رہنما شبیر قائم خانی نے کہا ہے کہ ہم نے 35 سال مہاجر سیاست کرکے غلطی کی الطاف نے مہاجر کا نعرہ دیکر اردو بولنے والوں کو دیگر قومیتوں سے لڑوایا نفرتیں پھیلائیں انہوں نے کہا کہ ہم سندھ کے لوگوں کے درمیان نفرتیں ختم کرنے نکلے ہیں انہوں نے کہا کہ ہم پر امید ہیں سندھ کے لوگوں سے سندھی مہاجر نفرتیں ختم کروانے میں کامیاب ہو جائینگے انہوں نے کہا کہ عام انتخابات کی وجہ سے ہم اندرون سندھ ممبر سازی نہیں کر سکے تھے اب ہم نے اندرون سندھ ممبر سازی شروع کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم روایتی سیاست دان نہیں ہیں ہمیں 2016 سے نا دیکھا جائے۔ میں اور مصطفیٰ کمال جب وہ سینیٹر تھے اور میں رابطہ کمیٹی کا ڈپٹی کنونیر تھا 81 ایم این اے، ایم پی اے میرے انڈر میں آتے تھے اسوقت ہم نے اس پارٹی کو چھوڑا اور جاکر اپنی زندگی گزارنا شروع کی۔ لیکن ہم نے واپس آکر حق اور سچ کی بات کی ہم لسانی سیاست نہیں کرنا چاہتے۔ ہمیں اس پارٹی کے لیڈر نے آپس میں لڑوایا ہے اور اب الحمد اللہ ہم اس مشکل دور سے پی ایس پی کی کوشش کی وجہ سے نکل چکے ہیں۔ آج کراچی میں امن و امان ہے۔ ہم نے 23 مارچ کو حیدرآباد میں کنوینشن کیا جو حیدرآباد کی تاریخ کا بڑے جلسوں میں سے ایک جلسہ تھا۔ اسی سلسلے میں اب ہم پورے سندھ میں نکلے ہیں۔
![]()