بہاولپور (بیورو رپورٹ) بہاولپور سٹیلائٹ ٹاؤن کے علاقے میں کھلے مین ہول میں گر کر شہرى جانبحق ریسکیو آپریشن کے دوران ایک ریسکیو اہلکار بھى مین ہول میں پھنس گیا۔ پھنسے ہوئے دونوں افراد کو نکالنے کے لیے ریسکیو کی تقریباً 20 رکنى ٹیم نے تقریباً آدھے گھنٹے سے زائد دورانیے کا آپرىشن کرکے مین ہول میں پھنسے شہرى اور ریسکیو اہلکار دونوں کو نکالا کر وکٹوریہ اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ دونوں افراد جانبر نہ ہوسکے اور زندگى کى بازى ہار گئے۔ تفصیلات کے مطابق عدنان عرف مانى نامى شہرى جس کى دماغى حالت ٹھیک نہیں تھى مین ہول میں گر گیا شہریوں کى اطلاع پر ریسکیو کى ایک ٹیم موقع پر پہنچى اور عاشق على نامى ریسکیو اہلکار شہرى کو نکالنے کے لیے مین ہول میں داخل ہوا جوکہ مین ہول میں موجود زہریلی گیس کی وجہ سے بے ہوش ہوگیا تھا بعدازاں ریسکیو آپریشن کے بعد دونوں کو باہر نکال لیا گیا مگر زہریلى گیس کى وجہ سے دونوں کى ہلاکت ہوگئى۔ جانبحق ہونے والے اہلکار عاشق على کى ایک سال قبل شادى ہوئی تھى ریسکیو اہلکار عاشق على کا تعلق بہاولپور کی تحصیل یزمان سے تھا۔
![]()