تازہ ترین
Home / اہم خبریں / برونائی میں آج سے مکمل اسلامی قوانین کا نفاذ کردیا جائیگا۔ برونائی ہم جنس پرستوں کے لیے سزائے موت کا نیا قانون معطل کر دے، اقوام متحدہ

برونائی میں آج سے مکمل اسلامی قوانین کا نفاذ کردیا جائیگا۔ برونائی ہم جنس پرستوں کے لیے سزائے موت کا نیا قانون معطل کر دے، اقوام متحدہ

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کی کمشنر مشیل باچلیٹ نے برونائی کی حکومت سے ہم جنس پرستوں کے لیے سزائے موت سے متعلق نئے قوانین پر عمل درآمد معطل کر دینے کا مطالبہ کیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے نے بتایاکہ برونائی میں متعارف کرائے گئے ان نئے قوانین کے مطابق غیر ازدواجی جنسی رابطوں اور ہم جنس پرستی کے مرتکب افراد کو سنگ ساری کے ذریعے موت کی سزائیں دی جائیں گی۔ عالمی برادری کی جانب سے ان نئے قوانین پر سخت تنقید کی جا رہی ہے۔ نصف ملین سے بھی کم کی مسلم اکثریتی آبادی والے ملک برونائی نے آج سے نئے قوانین کے نفاذ کا اعلان کر رکھا ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

سندھ حکومت کا 656 ارب روپے سے زائد کا ترقیاتی بجٹ، بلدیات، تعلیم اور صحت کو ترجیح

کراچی, (رپورٹ، ذیشان حسین) سندھ حکومت نے مالی سال 2026-27 کے لیے 656 ارب 5 …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے