Home / اہم خبریں / سندھ کے ڈاکٹروں نے کراچی پریس کلب پر تا دم مرگ بھوک ہڑتال کیمپ لگا لیا- سندھ حکومت اعلی عدلیہ کے احکامات پر فوری عمل کرے- ڈاکٹروں کا مطالبہ

سندھ کے ڈاکٹروں نے کراچی پریس کلب پر تا دم مرگ بھوک ہڑتال کیمپ لگا لیا- سندھ حکومت اعلی عدلیہ کے احکامات پر فوری عمل کرے- ڈاکٹروں کا مطالبہ

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن سندھ و ڈاکٹر آف سندھ کی جانب سے کراچی پریس کلب کے باہر آج سے تادم مرگ بھوک ہڑتال کا آغاز کردیا گیا ہے- نمائندہ نوپ نیوز سے گفتگو میں ڈاکٹر عثمان، ڈاکٹر ناصر علی شاہ ، ڈاکٹر رشید و دیگر نے بتایا کہ ہائی کورٹ کے حکم نامہ بتاریخ یکم جون 2011 اور پھر سپریم کورٹ آف پاکستان بتاریخ سات اگست 2015 کو فضل اللہ پیچوہو سیکرٹری ہیلتھ، رضوان میمن چیف سیکرٹری سندھ اور حکومت سندھ کی ان تمام اتھارٹی کو احکامات دیے تھے کہ وہ ڈاکٹروں کی پرموشن اور سروس سٹرکچر پر فوری عمل کیا جائے مگر اب تک اس پر عمل درامد نہیں کیا گیا ہے- ڈاکٹروں کے بنیادی اور جائز حقوق نہ ملنے کی وجہ سے ہم نے اب تا دم مرگ بھوک ہڑتالی کیمپ لگایا ہے- ہم حکومت سندھ سے فوری مطالبہ کرتے ہیں کہ اعلی عدلیہ کے احکامات پر فوری عمل درامد کیا جائے اور سندھ کے تمام ڈاکٹروں کو ان کے جائز حقوق فوری طور پر دیے جائیں-


سندھ کے ڈاکٹروں نے کراچی پریس کلب پر تا دم مرگ بھوک ہڑتال کیمپ لگا لیا- سندھ حکومت اعلی عدلیہ کے احکامات پر فوری عمل کرے- ڈاکٹروں کا مطالبہ فوٹو نوپ نیوز

About admin

یہ بھی پڑھیں

سکھر کے بعد حیدرآباد میں بھی پنک اسکوٹیز کی تقسیم کا اعلان، سندھ حکومت کا خواتین کی بااختیاری کے لیے اہم اقدام

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) سندھ حکومت نے سکھر میں کامیاب آغاز کے بعد حیدرآباد میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے