Home / اہم خبریں / تحریک پاکستان کے رہنماء اور بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے ساتھی بیرسٹر غلام محمد بھرگڑی کی برسی کا دن مگر المیہ سندھ کے اس عظیم رہنماء کی برسی نہ تو سرکاری سطح پر منائی گئی نہ ہی سماجی سطح پر

تحریک پاکستان کے رہنماء اور بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے ساتھی بیرسٹر غلام محمد بھرگڑی کی برسی کا دن مگر المیہ سندھ کے اس عظیم رہنماء کی برسی نہ تو سرکاری سطح پر منائی گئی نہ ہی سماجی سطح پر

میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) 9 مارچ سندھ اور برصغیر پاک و ہند کی عظیم شخصیت اور بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے ساتھی اور تحریک پاکستان کے متحرک رہنما بیرسٹر غلام محمد بھرگڑی کی وفات کا دن ہے۔ بیرسٹر غلام محمد بھرگڑی کی وفات کی تقریب نہ سرکاری سطع بھی منائی گئی نہ ہی سماجی تنظیموں کی جانب سے کوئی بھی تقریب منعقد ہوئی۔ 23 دسمبر 1943 کو غلام محمد بھرگڑی کی دعوت پر عظیم لیڈر قائداعظم محمد علی جناح میرپورخاص شہر تشریف لائے تھے۔ غلام محمد بھرگڑی جو یہاں اثر رسوخ رکھنے والے لیڈر تھے انہوں نے اس حوالے سے قائداعظم محمد علی جناح کو آگاہ کیا اور میرپورخاص آنے کی دعوت دی۔ 23 دسمبر 1943 کو پلیٹ فارم نمبر 4 پر بمبئی سے آنی والی ایک ٹرین میرپورخآص ریلوے اسٹیشن پر رُکی، اُس ٹرین میں کئی مسافروں کے ساتھ بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح بھی شامل تھے اور یوں 28 دسمبر 1943 کو میرپورخاص شہر کو یہ شرف حاصل ہوا کہ قوم کے عظیم رہنما نے اس شہر کو اپنی آمد کا شرف بخشا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

ایچ بی ایل پی ایس ایل 11: 26 میچز کے بعد پوائنٹس ٹیبل نہایت دلچسپ مرحلے میں داخل

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 11 کے 26 میچز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے