Home / اہم خبریں / سول اسپتال میرپورخاص کے ڈاکٹرز عدم سیکورٹی اور تشدد کے خلاف پر سڑکوں پر نکل آئے، صوبائی وزیر ہری رام کشوری لال، ڈپٹی کمشنر اور ایس ایس پی میرپورخاص کی ڈاکٹروں کو مکمل تعاون کی یقین دہانی

سول اسپتال میرپورخاص کے ڈاکٹرز عدم سیکورٹی اور تشدد کے خلاف پر سڑکوں پر نکل آئے، صوبائی وزیر ہری رام کشوری لال، ڈپٹی کمشنر اور ایس ایس پی میرپورخاص کی ڈاکٹروں کو مکمل تعاون کی یقین دہانی

میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) سول اسپتال میرپورخاص کے ڈاکٹرز عدم سیکورٹی پر سڑکوں پر نکل آئے۔ ڈاکٹرز نے ڈیوٹیز کا بائیکاٹ کیا پلے کارڈ بینر اٹھاکر ریلی نکالی۔ ریلی پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر منٹھار تھیبو کی قیادت میں نکالی گئی۔ گزرشتہ روز سول ہسپتال میرپورخاص میں جاں بحق ہونے والے مریض کے لواحقین نے ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹر رمیش اور پیرا میڈیکل اسٹاف کو تشدد کا نشانہ بنایا تھا اور الزام لگایا کہ ہمارا مریض ڈاکٹروں کی غفلت کی وجہ سے جاں بحق ہوا۔ احتجاج کرنے والے ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ سول اسپتال میں آئے روز بدمعاش قسم کے لوگ ڈاکٹروں کو تشدد کا نشانہ بناتے ہیں انتظامیہ تحفظ دینے میں ناکام ہوگئی ہے جب تک تحفظ فراہم نہیں کیا جائے گا ڈاکٹرز پر تشدد کرنے والوں کو گرفتار نہیں کیا جائے گا ہم کام نہیں کریں گے۔ جبکہ سول ہسپتال کے سول سرجن ڈاکٹر اکرم سلطان نے کہا ہے کہ کل ڈاکٹر رمیش کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا بچہ تبدیلی کے جھوٹے الزام پر مجھے گالیاں دی گئی دونوں واقعیات کی ایف آئی آر درج کراؤں گا۔ احتجاج کرنے والے ڈاکٹروں سے صوبائی وزیر ہری رام کشوری لال، ڈپٹی کمشنر اور ایس ایس پی کا رابطہ تحفظ کی یقین دہانی کروائی گئی ہے۔ 

About admin

یہ بھی پڑھیں

پی ایف ایف نے انڈر-17 چیمپئن شپ کے ساتھ ملکی فٹ بال کی بحالی کا آغاز کر دیا

لاہور، (اسپورٹس ڈیسک) پاکستان فٹ بال فیڈریشن (پی ایف ایف)کے زیرِ اہتمام نیشنل انڈر-17 چیمپئن …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے