ڈیرہ اسماعیل خان (رپورٹ: گوہر غنچہ) ڈیرہ اسماعیل خان کے ضلعی اسمبلی ہال میں عوام کے پولیس کے حوالے سے درپیش مسائل کے حل کے لیے کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا جس میں ریجنل پولیس آفیسرکیپٹن (ر) فیروز شاہ، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرڈاکٹر محمد اقبال اور اے ایس پی سٹی ناصرمحمود سمیت ڈی ایس پیزکے علاوہ تحصیل ڈیرہ اسماعیل خان کے مختلف تھانہ سٹی، کینٹ، ٹاﺅن، صدر اوریارک ایس ایچ اوز بھی موجود تھے۔ آر پی او ڈیرہ نے کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے حکومتی رٹ کو کمزور نہیں ہونے دیں گے۔ دہشت گردوں کا پیچھا کر رہے ہیں۔ دہشت گردی میں ملوث چارگروپس کو ٹریس کرلیا ہے۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں اب کوئی نو گو ایریا نہیں۔ میرٹ کی بنیاد پر کام کر رہے ہیں۔ سماجی برائیوں کے خاتمے کے لیے پولیس ہر ممکن کاروائی عمل میں لائے گی۔ ظالم کو روکیں گے مظلوم کا ساتھ دیں گے۔ اس موقع پر لوگوں نے پولیس کے حوالے سے عوام کو درپیش مسائل بیان کیے جن کے فوری حل کے احکامات جاری کیے گئے۔ ریجنل پولیس آفیسر کیپٹن (ر) فیروز شاہ نے کہا کہ ماضی میں جس نے اپنا کھیل کھیلنا تھا کھیل لیا اب کسی کو قانون سے کھیلنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ جو دہشت گرد سرنڈر کرنا چاہتا ہے سرنڈر کرسکتا ہے۔ دہشت گردی کو ہر حالت میں روکنا ہے۔ ڈیرہ اسماعیل خان کو پرامن شہر بنانا ہے۔ کسی بھی مشکوک شخص کی اطلاع ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر یا مجھے عوام دے سکتی ہے۔ اس کا نام صیغہ راز میں رکھاجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک منصوبہ ڈیرہ اسماعیل خان سے گزر رہا ہے۔ یہ اس علاقے کی خوش قسمتی ہے۔ ڈیرہ کی خوشحالی کا انحصار یہاں کے امن سے جڑا ہوا ہے اس لیے ہم سب کو امن کے لیے کردار ادا کرنا ہوگا۔ ہمارے دروازے ہر کسی کے لیے ہر وقت کھلے ہیں۔ محکمہ پولیس میں میرٹ کی بنیاد پر ترقی دینے کا عمل شروع ہوچکا ہے۔ انشاء اللہ جلد میرٹ کی بنیاد پر محکمہ پولیس میں بھرتی ہوگی اور اچھے اور فرض شناس اہلکار بھرتی ہوںگے۔ اس موقع پر ضلع ممبرمحمد حنیف پیپا ایڈوکیٹ، حاجی اللہ بخش سپل، گلشن پروین، خالد ناز، چوہدری جمیل احمد، نصیرخان محسود سمیت دیگر نے پولیس کے حوالے سے مسائل بیان کیے۔
![]()