تازہ ترین
Home / اہم خبریں / کراچی شاہراہِ فیصل پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف بھرپور ایکشن متعدد جراٸم کی وارداتوں میں ملوث 3 عناصر سمیت بدنامِ زمانہ 6 منشیات فروش گرفتار

کراچی شاہراہِ فیصل پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف بھرپور ایکشن متعدد جراٸم کی وارداتوں میں ملوث 3 عناصر سمیت بدنامِ زمانہ 6 منشیات فروش گرفتار

کراچی (رپورٹ: زوہیب عتیق/کامل حسین) کراچی شاہراہِ فیصل پولیس نے جراٸم پیشہ و زہر بیچنے والے عناصروں کے ناک میں دم کرکے رکھ دیا۔ ایس ایچ او شاہراہِ فیصل صفدر مشوانی کی نگرانی میں پولیس اہلکاروں نے کارواٸی کے دوران متعدد جراٸم کی وارداتوں میں ملوث 3 عناصر سمیت بدنامِ زمانہ 6 منشیات فروشوں کو گھیر لیا۔ ملزمان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ بمعہ لوڈ میگزینز و 681 گرام اعلی کوالٹی کی چرس برآمد جبکہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش کا عمل شروع۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی ایسٹ اظفر مہیسر کے سماج دشمن عناصروں کے خلاف تھانے داروں کو سخت ترین ہدایت۔ ایس ایچ او شاہراہِ فیصل صفدر مشوانی بمعہ پولیس پارٹی جراٸم پیشہ و زہریلا کاروبار کرنے والے عناصروں کے لٸے خوف و دہشت کی علامت بن گٸے جبکہ کامیاب کارواٸی کے دوران اہلکاروں نے ایس ایچ او شاہراہِ فیصل صفدر مشوانی کی سربراہی میں متعدد جراٸم کی وارداتوں میں ملوث 3 عناصر سمیت بدنامِ زمانہ 6 منشیات فروشوں کو گھیر لیا۔ ملزمان میں شامل آصف ولد محمد حنیف، فضل ہارون ولد فضل، ساجد ولد ولیم، خالد سلطان، عقیل، سلطان، اشفاق پرویز، وکٹر الیاس اور اشرف سموٸیل کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ بمعہ لوڈ میگزینز و 681 گرام اعلی کوالٹی کی چرس برآمد جبکہ تفتیش کے مطابق ملزمان میں شامل فضل ہارون ولد فضل جوکہ متعدد جراٸم کی وارداتوں میں ملوث ہونے کے ساتھ ایک قتل کے مقدمے میں اشتہاری ملزم بھی ہے دوسری طرف ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کے داٸرے کار کو تیز کر دیا گیا ہے۔ رابطہ کرنے پر ایس ایچ او شاہراہِ فیصل صفدر مشوانی نے یہ مٶقف اپنایا کہ جراٸم پیشہ و زہر بھیچنے والے عناصروں کے خلاف بھرپور کریک ڈاٶن کو جاری رکھتے ہوۓ ان عناصروں کا مکمل خاتمہ کیا جاۓ گا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے