تازہ ترین
Home / اہم خبریں / کراچی بوٹ بیسن پولیس کا جراٸم پیشہ افراد کے خلاف گھیرا تنگ متعدد جراٸم کی وارداتوں میں ملوث ملزمان کے ساتھ ساتھ بدنامِ زمانہ منشیات فروش بھی گرفتار

کراچی بوٹ بیسن پولیس کا جراٸم پیشہ افراد کے خلاف گھیرا تنگ متعدد جراٸم کی وارداتوں میں ملوث ملزمان کے ساتھ ساتھ بدنامِ زمانہ منشیات فروش بھی گرفتار

کراچی (رپورٹ: زوہیب عتیق/کامل حسین) کراچی بوٹ بیسن پولیس جراٸم پیشہ سمیت موت بانٹنے والے عناصر کے لئے بھی عذاب بن گٸے متعدد جراٸم کی وارداتوں میں ملوث ہونے کے ساتھ ساتھ بدنامِ زمانہ منشیات فروش ایس ایچ او بوٹ بیسن اشفاق ملک کے گرِفت میں، ملزم کے قبضے سے 2000 گرام اعلی کوالٹی کی چرس و مسروقہ موٹرساٸیکل برآمد جبکہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ایڈشنل آٸی جی کراچی ڈاکٹر امیر احمد شیخ کے سماج دشمن عناصروں کے خلاف سخت ترین احکامات۔ ڈی آٸی جی ساؤتھ شرجیل کھرل، ایس ایس پی ساؤتھ سید پیر محمد شاہ، ایس پی کلفٹن سہاۓ عزیز و اے ایس پی کلفٹن عمران مرزا کے سربراہی میں ایس ایچ او بوٹ بیسن اشفاق ملک جراٸم پیشہ و موت بانٹنے والے عناصر کے لئے خوف و دہشت کی علامت بن گٸے جبکہ کامیاب کاروائی کے دوران متعدد جراٸم کی وارداتوں میں ملوث ہونے کے ساتھ ساتھ بدنامِ زمانہ منشیات فروش کو بوٹ بیسن پولیس نے جکڑلیا۔ ملزم اورنگزیب عرف منگی ولد غلام حسین کے قبضے سے 2000 گرام اعلی کوالٹی کی چرس و مسروقہ موٹرساٸیکل برآمد۔ ملزم منشیات فروشی کرنے کے ساتھ ساتھ متعدد جراٸم کی وارداتوں میں بھی ملوث تھا جبکہ ملزم ماضی میں بھی مختلف تھانہ جات کی ہوا کھا چکا ہے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کے داٸرے کار کو تیز کر دیا گیا۔ رابطہ کرنے پر ایس ایچ او بوٹ بیسن اشفاق ملک نے یہ مٶقف اپنایا کہ جراٸم پیشہ و موت بانٹنے والے عناصر کے خلاف بھرپور کریک ڈاٶن کرکے ان کا مکمل خاتمہ کیا جاۓ گا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے