میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) میرپورخاص کے قریب جہلوری میں قحط زدہ علاقے تھر پارکر سے مزدوری پر آنے والے مزدور خاندان کی جھوپڑیوں کو آگ لگ گئی۔ ان غریبوں کے سردیوں سے بچنے لیے پرانی، رلیاں، بسترے، کھانے پینے کی چیزیں جل گئی۔ صرف جسم پر پہنے کپڑے بچ گئے۔ اپنا سب کچھ جل جانے کے بعد بزرگ مزدور اداس آنکھوں سے کیمرے کو دیکھتے ہوئے جبکہ مزدور کی بیوی لکڑی سے جلی ہوئی چیزوں کو اس امید سے کھود رہی ہے شاہد کچھ بچا ہو۔
![]()