تازہ ترین
Home / اہم خبریں / کراچی میں گلشنِ معمار پولیس کی کارواٸی پولیس مقابلے میں پولیس پر فاٸرنگ کرنے والا مطلوب و مفرور ملزم گرفتار

کراچی میں گلشنِ معمار پولیس کی کارواٸی پولیس مقابلے میں پولیس پر فاٸرنگ کرنے والا مطلوب و مفرور ملزم گرفتار

کراچی (رپورٹ: زوہیب عتیق/ کامل حسین) کراچی میں گلشنِ معمار پولیس کی کارواٸی پولیس مقابلے میں پولیس پر فاٸرنگ کرنے والا مطلوب و مفرور ملزم گرفتار جبکہ دوسری کارواٸی کے دوران پانی چوری کرکے بیچنے والا ملزم بھی گرفتار۔ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج تفتیش کا عمل شروع۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی ملیر عرفان علی بہادر کے سماج دشمن عناصروں کے خلاف تھانیداروں کو سخت ترین احکامات۔ ایس ایچ او گلشنِ معمار اشیاق غوری بمعہ پولیس پارٹی جراٸم پیشہ عناصروں کے لٸے خوف و دہشت کی علامت بن گٸے۔ کامیاب کارروائی کے دوران اہلکاروں نے ایس ایچ او گلشنِ معمار اشتیاق غوری کی سربراہی میں 2 جراٸم پیشہ عناصروں کو دھر لیا۔ ملزمان میں شامل ناظم عرف باکری 2018 میں تھانہ ٹیپو سلطان ڈسٹرکٹ ایسٹ میں دہشتگردی، ڈکیتی و اقدام قتل میں ملوث تھا جبکہ ملزم عبدالقادر غیر قانونی طریقے سے پانی فروخت کرتا تھا ملزم کے خلاف کارواٸی (کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ) کے سب انجینٸیر کے شکایت پر کی گٸی جبکہ ملزم عبدالقادر کے قبضے سے پانی کے پاٸپ و جنریٹر برآمد۔ دونوں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کے داٸرے کار کو تیز کردیا گیا ہے۔ رابطے کے دوران ایس ایچ او گلشنِ معمار اشتیاق غوری نے یہ موقف اپنایا کہ جراٸم پیشہ عناصروں کو کسی قابل نہیں چھوڑینگے اور انکے ساتھ سختی سے نمٹا جاٸیگا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے