کراچی (رپورٹ: زوہیب عتیق/ کامل حسین) کراچی میں کلفٹن پولیس کا شیشہ مافیا و جواریوں کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کارواٸی کے دوران 13 جراٸم پیشہ عناصر گرفتار۔ ملزمان کے قبضے سے مضرِ صحت شیشہ حقہ، زہریلے فلیورز، آلاتِ کمنہار بازی کا سامان، نقدی و جوۓ پہ لگا ہوا قیمتی سامان برآمد ملزمان کے خلاف مقدمہ درج تفتیش شروع۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی ساؤتھ سید پیر محمد شاہ کے سماج دشمن و جراٸم ہیشہ عناصر کے خلاف زمین تنگ کر دینے کے احکامات۔ ایس ایچ او کلفٹن ندیم بیگ نے زہر بیچنے والے عناصر کے ساتھ ساتھ سماج دشمن عناصروں کا خاتمہ کرنے کا عزم کر لیا۔ کامیاب کارروائی کے دوران اہلکاروں نے ایس ایچ او کلفٹن ندیم بیگ کی سربراہی میں 13 جراٸم پیشہ عناصروں کو دھر لیا۔ ملزمان کے قبضے سے مضرِ صحت شیشہ حقہ، زہریلے فلیورز، آلاتِ کمنہار بازی کا سامان، نقدی و جوۓ پہ لگا ہوا قیمتی سامان برآمد ملزمان کے خلاف مختلف نوعیت کے مقدمات درج کرکے مزید تفتیش کے داٸرے کار کو تیز کردیا گیا ہے۔ رابطے کے دوران ایس ایچ او کلفٹن ندیم بیگ نے یہ مٶقف اپنایا کہ جراٸم پیشہ عناصروں کا جڑ سے صفایا کرینگے جبکہ موت بانٹنے والوں کو گھسیٹتے ہوۓ جیل منتقل کیا جاٸیگا خواہ یہ کتنے ہی بااثر کیوں نا ہوں۔
![]()