Home / اہم خبریں / کراچی میں نارتھ ناظم آباد پولیس کی کارواٸی بدنامِ زمانہ گٹکا فروش گرفتار

کراچی میں نارتھ ناظم آباد پولیس کی کارواٸی بدنامِ زمانہ گٹکا فروش گرفتار

کراچی (رپورٹ: کامل حسین) کراچی میں نارتھ ناظم آباد پولیس کی کارواٸی بدنامِ زمانہ گٹکا فروش گرفتار۔ ملزم کے قبضے سے مضرِ صحت گٹکا ماوا اور بھاری مقدار میں مضرِ صحت چھالیہ برآمد ملزم کے خلاف مقدمہ درج تفتیش جاری۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی سینٹرل راٶ عارف اسلم کے جراٸم پیشہ و زہر بیچھنے والے عناصر کے لٸے تھانےداروں کو سخت ترین احکامات۔ ایس ایچ او نارتھ ناظم آباد سید محمد شعیب جراٸم پیشہ و سماج دشمن عناصر کے لٸے خوف و دہشت کی علامت بن گٸے۔ کامیاب کارواٸی کے دوران اہلکاروں نے ایس ایچ او نارتھ ناظم آباد سید محمد شعیب کی سربراہی میں بدنامِ زمانہ گٹکا فروش کو دھرلیا۔ ملزم محمد سلیمان ولد احمد خان کے قبضے سے مضرِ صحت گٹکا ماوا اور بھاری مقدار میں مضرِ صحت چھالیہ برآمد۔ ملزم کراچی کے مختلف علاقوں میں گٹکا ماوا جیسے زہر کو عام کرکے نوجوان نسل کو تباہی کی طرف دھکیل رہا تھا۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کے داٸرے کار کو تیز کر دیا گیا ہے۔ رابطہ کرنے پرایس ایچ او نارتھ ناظم آباد سید محمد شعیب نے یہ مٶقف اپنایا کہ جراٸم پیشہ و سماج دشمن عناصر کے خلاف بھرپور کریک ڈاٶن کو جاری رکھتے ہوۓ ان کا مکمل خاتمہ کیا جاۓ گا تا کہ علاقہ عوام اور شہریوں کو ہر ممکنہ طور پر تحفظ و ریلیف فراہم کیا جا سکے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

سیرتِ نبویؐ انسانیت کے لیے مشعلِ راہ ہے، موجودہ دور میں پیروی کی اشد ضرورت ہے۔

    درود پاک کونسل کی افتتاحی تقریب، نبی کریمؐ کی تعلیمات پر عمل ہی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے