Home / اہم خبریں / کورونا وائرس نے دنیا بھر کے 29 کروڑ بچوں کو اسکول جانے سے روک دیا

کورونا وائرس نے دنیا بھر کے 29 کروڑ بچوں کو اسکول جانے سے روک دیا

پشاور (رپورٹ: بیورو چیف اصغر شاہ) کورونا وائرس نے دنیا بھر کے 29 کروڑ بچوں کو اسکول جانے سے روک دیا۔ اقوام متحدہ کے ادارے یونیسکو کے مطابق وائرس کی وجہ سے 13 ملکوں میں اسکول بند ہیں جس کی وجہ سے 29 کروڑوں بچے اسکول جانے سے محروم ہیں، متاثرہ ممالک میں چین، امریکہ، ایران، اٹلی، جاپان، بھارت، جنوبی و شمالی کوریا سمیت دیگر ممالک شامل ہیں جہاں پر کورونا وائرس سے بچنے کیلئے تعلیمی اداروں کو بند کر دیا گیا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ کورونا وائرس کے خاتمے تک بچوں کے اسکول جانے پر پابندی عائد رہے گی جبکہ متاثرہ ممالک شہریوں کی حفاظت کے لئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کر رہے ہیں۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

پہلی IoBM اسکواش سیٹلائٹ چیمپئن شپ 2026 کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) انسٹی ٹیوٹ آف بزنس مینجمنٹ (IoBM) نے سندھ اسکواش ایسوسی ایشن …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے