کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) آئی جی سندھ انٹر ڈسٹرکٹ ہاکی لیگ کے پانچویں روز ڈسٹرکٹ ملیر نے ایک سخت مقابلے کے بعد ڈسٹرکٹ ایسٹ کو شکست دے دی، ڈسٹرکٹ ملیر کے کپتان ارسلان حیدر کو شاندار کھیل پیش کرنے پر مین آف دی میچ قرار، کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے زیراہتمام سندھ پولیس سپورٹس بورڈ کے تعاون سے اولمپین حنیف خان/ڈاکٹرجنیدعلی شاہ سپورٹس کمپیلکس کراچی میں منعقد ہونے والی آئی جی سندھ انٹر ڈسٹرکٹ ہاکی لیگ کے پانچویں روز ڈسٹرکٹ ملیر اور ڈسٹرکٹ ایسٹ کے مابین میچ کھیلا گیا جوکہ ڈسٹرکٹ ملیر نے ایک سخت مقابلے کے بعد 1-2 گول سے جیت لیا، ڈسٹرکٹ ملیر کی جانب سے کھیل کے 23 ویں منٹ میں کپتان ارسلان حیدر نے فیلڈ گول کے ذریعے سکور کرکے اپنی ٹیم کو برتری دلائی جبکہ کھیل کے 33 ویں منٹ میں ڈسٹرکٹ ملیر کے کھلاڑی اویس خان نے فیلڈ گول کے ذریعے اس برتری کو مزید مستحکم بنایا، ڈسٹرکٹ ایسٹ کی جانب سے واحد گول کھیل کے 59 ویں منٹ میں عبداللہ نے کیا، اس میچ کو ایمپائرز غفران اور عمران نے سپروائز کیا جبکہ فہد نے بطور ریزرو ایمپائر فرائض سرانجام دیئے، ججز کے فرائض مبین، اخلاق، فیضان اور معید نے نبھائے، ٹورنامنٹ ڈائریکٹر کے طور پر گلفراز احمد خان اپنی ذمہ داریاں سنبھالی انکے ساتھ بطور اسسٹنٹ ٹورنامنٹ ڈائریکٹر اختر علی اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں، ڈسٹرکٹ ملیر کے کپتان ارسلان حیدر شادار کھیل کی بناء پر مین آف دی میچ قرار پائے، آج کے میچ کے مہمان خصوصی ایس پی انویسٹی گیشن ملیرکیپٹن ر حیدر رضا تھے انکے ہمراہ برگیڈیئر ر یوسف بیگ بھی تھے، معزز مہمانان گرامی کا سٹیڈیم آمد پر صدر کے ایچ اے ڈاکٹر جنید علی شاہ، عاصمہ شاہ، لیجنڈ اولمپین حنیف خان، سینئر سپورٹس آرگنائزر نسیم حسین، حیدر حسین سیکرٹری کے ایچ اے سمیت کے ایچ اے عہدیداران نے پرتباک استقبال کیا، اس موقع پر انکا کھلاڑیوں اور آفیشلز سے تعارف بھی کرایا گیا، معزز مہمانان گرامی نے گہری دلچسپی سے میچ دیکھا اور کھلاڑیوں کے بہترین کھیل پر دل کھول کر داد دی، ڈسٹرکٹ ملیر کے کپتان ارسلان حیدر شادار کھیل کی بنا پر مین آف دی میچ قرارپائے انہوں نے معزز مہمان خصوصی سے کیش ایوارڈ بھی وصول کیا۔
![]()