کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) این آئی سی وی ڈی کی پروفیسر ڈاکٹر خالدہ سومرو، پروفیسر ڈاکٹر اشتیاق رسول، ڈاکٹر فواد و دیگر نے کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہر برس 29 ستمبر کے روز پوری دنیا میں ورلڈ ہیلتھ ڈے منایا جاتا ہے، اس دن کو منانے کا مقصدعوام الناس کو دل کے امراض سے آگاہی اور ان سے بچاو کی احتیاطی تدابیر بتانا ہے، پروفیسر اشتیاق رسول کے مطابق اگر کسی گھرانے میں کم عمری میں ہی کسی فرد کو دل کا مرض لاحق ہو جائے تو اس کی آنے والی نسل امراض قلب میں مبتلا ہو جاتی ہے دل کے97 فیصد امراض ان لوگوں میں پائے جاتے ہیں جو بلڈ پریشر اور شوگر کے مریض ہوں، سادہ معمولات زندگی اور ورزش کے ذریعے اس مرض سے بچاو ممکن ہے ان کا مزید کہنا تھا کہ عوام میں اس بات کی آگاہی ہونی چاہیے کہ ہر ماہ اپنا بلڈ و شوگر ٹیسٹ ضرور کروائیں، تمباکو نوشی سے پرہیز کریں، گوشت کے بجائے سبزیوں کا زیادہ سے زیادہ استعمال کیا جائے، تازہ فروٹ کھائیں اور پانی کو ابال کر پئیں-
![]()