خانیوال (بیورو رپورٹ) تلمبہ کے نواہی گاؤں 21 ایٹ آر میں پرویز عارف پیجا جٹ نامی شخص جوکہ عرصہ دراز سے پیر اور حاکم بن کر غریب لوگوں کو لوٹ رہا تھا اور نوجوانوں کو عشق وغیرہ کے چکر میں ڈال کر لاکھوں روپے کما رہا تھا- علاقہ مکینوں نے اس جعلی پیر سے تنک آگر این او پی نیوز کی ٹیم کو اس کے بارے میں معلومات دی- این او پی نیوز کی ٹیم نے اپنے رپورٹر کو جب اس جعلی پیر کے پاس اپنے ایک جعلی مسئلہ حل کروانے کے لیے خفیہ کیمرے کے ساتھ بھیجا تو جعلی پیر نے دس ہزار روپے کی ڈیمانڈ کر دی جس پر ہمارے رپورٹر نے کچھ رقم اسی وقت دی اور بقایا رقم دوبارہ ساتھ لانے کا کہا جس پر جعلی پیر نے اس کو دو نمبر تعویز بنا کر دے دیے- جعلی پیر کو تلمبہ کے نامی گرامی اور باعصر لوگوں کی پشت پناہی حاصل ہے علاقے کے لوگوں کا کہا ہے کہ جب بھی ہم اس کے بارے میں کسی بھی ادارے میں درخواست دینے کی کوشش کرتے ہے تو جعلی پیر کے غنڈے ہمیں آ گر جان سے مارنے کی دھمکیاں دیتے ہیں علاقے کے لوگوں کی ایس ایچ او تھانہ تلمبہ، ڈی ایس پی میاں چنوں اور ڈی پی او خانیوال، آر پی او ملتان ڈی آئی جی پنجاب اور وزیراعلی پنجاب سے اس جالی پیر اور عملیات کرکے غریب اور سادہ لوگوں کو لوٹنے اور بیوقوف بنانے پر فوری کاروائی کرنے کی اپیل کی ہے-
![]()