Home / اہم خبریں / حیسکو میرواہ گورچانی نے صارفین پر ڈیڈیکشن کرونا بم گرا دیا، صارفین پر لاکھوں روپے کے ناجائز ڈیڈیکشن لگا دیے، مسلسل 2 ماہ سے ناجائز طور ڈیڈیکشن لگانے جا رہے ہیں

حیسکو میرواہ گورچانی نے صارفین پر ڈیڈیکشن کرونا بم گرا دیا، صارفین پر لاکھوں روپے کے ناجائز ڈیڈیکشن لگا دیے، مسلسل 2 ماہ سے ناجائز طور ڈیڈیکشن لگانے جا رہے ہیں

میرپورخاص/ میرواہ گورچانی (رپورٹ: ایم ہاشم شر) حیسکو میرواہ گورچانی نے صارفین پر ڈیڈیکشن کرونا بم گرا دیا – صارفین پر لاکھوں روپے کے نا جائز ڈیڈیکشن لگا دیے۔مسلسل دو ماہ سے ناجائز طور ڈیڈیکشن لگانے جا رہے ہیں کوئی پوچھنے والا نہیں۔ حیسکو صارفین کی دھائی۔ ایس ڈی او کو فی الفور برطرف کیا جائے۔ تفصیلات کے مطابق حیسکو سب ڈویژن میرواہ گورچانی کی جانب سے شہر میں 12 سے 15 گھنٹے کی طویل اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نے کاروبار زندگی مفلوج کر کے رکھ دیا تو دوسری جانب حیسکو سب ڈویژن میرواہ گورچانی نے اپنی نااہلی اور کرپشن چھپانے کے لئے صارفین پر بھاری ڈیڈیکشن کی صورت میں کرونا ڈیڈیکشن بم گرا دیا جس سے صارفین چلا اٹھے حیسکو صارفین اسلم راجپوت، عبدالخالق جٹ، علی نواز راجپوت اور دیگر نے صحافیوں کو دھائی دیتے ہوئے کہا کہ مسلسل دو ماہ سے ناجائز طور پر لاکھوں روپے کے ڈیڈیکشن لگا دیے ہیں انہوں نے کہا کہ ہمیں صرف مقررہ تاریخ پر بجلی کے بل ادا کرنے کی سزا دی جا رہی ہے ان کا مزید کہنا تھا کہ کھلی کچہری کے نام پر صارفین کو بے وقوف بنایا جاتا رہا ہے جبکہ ہمارے مسائل جوں کے توں ہیں جب سے نیا ایس ڈی او آیا ہے ہماری داد رسی سننے والا کوئی نہیں ہے انہوں نے وزیر اعظم پاکستان، وفاقی وزیر پانی و بجلی، چیف ایگزیکٹو حیسکو عبدالحق میمن، سپریڈینٹ انجینئر حیسکو سرکل میرپورخاص سے مطالبہ کیا ہے کہ نااہل ایس ڈی او حیسکو سب ڈویژن میرواہ گورچانی کو فلفور برطرف کیا جائے اور ہمارے بجلی کے بلوں سے ناجائز جرمانے ختم کر کے ہمیں انصاف فراہم کیا جائے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

پی ایچ ایف کی کفایت شعاری مہم، عہدیداروں کے بیرون ملک دوروں پر پابندی

لاہور، (اسپورٹس رپورٹر) پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) نے ملک میں جاری کفایت شعاری …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے