تازہ ترین
Home / اہم خبریں / آئندہ سال 2020 میں موسم بہار میں شجرکاری مہم کا آغاز کیا جائے گا مہم کے دوران ضلع میرپورخاص کی تمام کاٹن فیکٹریوں میں 10 ہزار پودے لگائے جائیں گے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ ماحولیات میرپورخاص محمد صہیب

آئندہ سال 2020 میں موسم بہار میں شجرکاری مہم کا آغاز کیا جائے گا مہم کے دوران ضلع میرپورخاص کی تمام کاٹن فیکٹریوں میں 10 ہزار پودے لگائے جائیں گے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ ماحولیات میرپورخاص محمد صہیب

میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ ماحولیات میرپورخاص محمد صہیب نے نے کہا ہے کہ ماحول کو متوازن رکھنے اور بڑھتی ہوئی فضائی آلودگی کی روک تھام کیلئے ہم سب کو زیادہ سے زیادہ پودے لگانے کی ضرورت ہے کیونکہ درخت کاربن ڈائی آکسائیڈ جذب کرتے ہیں اور ہمیں صاف ہوا اور خوشگوار ماحول فراہم کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں شجرکاری مہم کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ڈویژنل فاریسٹ آفیسر محبوب بھٹی، رینج فاریسٹ آفیسر احمد خان آفریدی، کاٹن جنرل ایسوسی ایشن کے صدر چوہدری اعجاز اور دیگر نے شرکت کی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ آئندہ سال 2020 میں موسم بہار میں شجرکاری مہم کا آغاز کیا جائے گا مہم کے دوران ضلع میرپورخاص کی تمام کاٹن فیکٹریوں میں 10 ہزار پودے لگائے جائیں گے اس موقع پر نقطہ اٹھایا گیا کہ گذشتہ سالوں میں جو بھی پودے لگائے ان کی اچھی طرح دیکھ بھال نہ ہونے کی وجہ سے خاطر خواہ نتائج حاصل نہ ہوسکے اس لئے اس بار فیکٹریوں میں پودے لگائے جائیں گے تاکہ پودوں کو پانی میسر ہوسکے اور ان کی اچھی طرح دیکھ بھال ہوسکے انہوں نے مزید کہا کی تیزی سے درخت کاٹنے کی وجہ سے گلوبل وارمنگ میں اضافہ ہورہا ہے اس لئے عوام سے اپیل ہے کہ اپنے علاقوں اور گھروں کے باہر زیادہ سے زیادہ پودے لگائیں۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

آسٹریلیا کے ساتھ تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز کی سیریز کے لیے پاکستان کے 16 رکنی سکواڈ کا اعلان۔ احمد دانیال، عرفات منہاس اور روحیل نذیر قومی ون ڈے انٹرنیشنل سکواڈ میں شامل

لاہور، (اسپورٹس رپورٹر) پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز کی سیریز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے