ڈیرہ اسماعیل خان (رپورٹ: گوہر غنچہ) قتل کا انتہائی دلخراش واقعہ، رقم کے معمولی تنازعے پر سنگدل بھائی نے اپنے سگے بھائی کو فائرنگ کرکے موت کی ابدی نیند سلا دیا، ملزم ارتکاب جرم کے بعد فرار ہونے میں کامیاب، باپ کی رپورٹ پر ملزم کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق پنیالہ کے علاقہ وانڈہ کریم درکھان میں گھر کے اندر مسلح بھائی نے رقم کے معمولی جھگڑے کے دوران پسٹل کی فائرنگ سے اپنے سگے بھائی بائیس سالہ دل محمد کے سر میں گولی مارکر اسے موت کی ابدی نیند سلا دیا اور موقع سے فرا رہوگیا۔ مقتول کی لاش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کردی گئ ۔ پولیس نے مقتول کے باپ ابراہیم ولد نواز خان قوم بدنی خیل سکنہ واندہ کریم درکھان کی رپورٹ پر اس کے بیٹے ملزم عید محمد کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔
![]()