Home / اہم خبریں / پاک سورٹھ سوڈھانہ سماء سندھی جماعت کے الیکشن میں محمد فاروق عثمان صدر اور محمد علی جنرل سیکرٹری منتخب

پاک سورٹھ سوڈھانہ سماء سندھی جماعت کے الیکشن میں محمد فاروق عثمان صدر اور محمد علی جنرل سیکرٹری منتخب

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) محمد فاروق عثمان پاک سورٹھ سوڈھانہ سماء سندھی جماعت کراچی کے صدر اور محمد علی جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق پاک سورٹھ سوڈھانہ سماء سندھی جماعت کراچی کے انتخابات21-2019 چیف الیکشن کمشنر محمد حسین سموں کی زیر نگرانی منعقد ہوئے، جس میں محمد فاروق عثمان کو صدر، غلام محمد نائب صدر، جنرل سیکرٹری محمد علی، جوائنٹ سیکرٹری محمد آصف، انفارمیشن سیکرٹری محمد بلال، رابطہ سیکرٹری محمد شاہد، خازن محمد حسین صدیق اور محمد عارف کو آفس سیکرٹری منتخب کرلیا گیا۔ بعد ازاں نومنتخب عہدیداروں سے سید عبدالقادر شاہ بخاری نے حلف لیا۔ اس موقع پر نومنتخب عہدیداروں نے کہا کہ برادری نے جس طرح ان پر اعتماد کا اظہار کیا ہے وہ اس پر پورا اترنے کی کوشش کریں گے۔ برادری کی فلاح و بہبود ہماری اولین ترجیح ہے اور کوشش کریں گے کہ ان کو وہ سہولتیں فراہم کی جائیں جس سے وہ آج تک محروم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاک سورٹھ سوڈھانہ سماء سندھی جماعت کی ایک تاریخ ہے۔ اس برادری نے ہمیشہ ملک کو قوم کی ترقی کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کیا ہے۔ قیام پاکستان کی جدوجہد میں بھی ہمارے مشاہیر ہراول دستے کا کردار ادا کرتے رہے۔ انہوں نے کہا کہ سوڈھانہ جماعت کے افراد نے زندگی کے ہر شعبے میں نمایاں خدمات انجام دی ہیں اور مستقبل میں بھی وہ اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔ نومنتخب صدر محمد فاروق عثمان نے کہا کہ برادری میں تسلسل کے ساتھ انتخابات کا انعقاد خوش آئند امر ہے۔ ہم نے ہمیشہ جمہوری روایات کی پاسداری کی ہے اور کوشش کی ہے کہ ایسے لوگوں کو آگے لایا جائے جو اپنے کام کے ساتھ مخلص ہیں۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

سندھ حکومت نے عید تعطیلات 4 سے کم کر کے 3 دن کر دیں، نیا نوٹیفکیشن جاری

کراچی، (ویب ڈیسک) سندھ حکومت نے عیدالاضحیٰ کی تعطیلات سے متعلق نیا نوٹیفکیشن جاری کر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے