تازہ ترین
Home / اہم خبریں / نوپ نیوز بلوچستان کے ڈائریکٹر نیوز اینڈ کرنٹ افیئرز کا سٹاف رپورٹر ہارون خان جدون کے ہمراہ حق آواز ڈرگ ٹریٹمینٹ سینٹر کوئٹہ کا دورہ

نوپ نیوز بلوچستان کے ڈائریکٹر نیوز اینڈ کرنٹ افیئرز کا سٹاف رپورٹر ہارون خان جدون کے ہمراہ حق آواز ڈرگ ٹریٹمینٹ سینٹر کوئٹہ کا دورہ

کوئٹہ (بیورو رپورٹ) ڈایریکٹر نیوز اینڈ کرنٹ افیئرز بلوچستان نیوز آف پاکستان (نوپ نیوز) شاہد عمران چشتی نے سٹاف رپورٹر کوئٹہ ہارون خان جدون کے ہمراہ حق آواز ڈرگ ٹریٹمینٹ سینٹر کوئٹہ کا دورہ کیا اور وہاں پر موجود عملہ محترم داؤد خان اچکزئی ،دلدار خان اور دیگر عملے سے ملاقات کی- ملاقت کے درمیان حق آواز ڈرگ ٹریٹمنٹ سینٹر کے عملہ سے مختلف پہلوؤں پر سوالات کیے کہ کیسے ادرہ اور اس کا عملہ زیر علاج مریضوں کی دیکھ بھال کرتا ہے اور انکی تربیت کیسے کرتا ہے؟
عملہ کا کہنا تھا کہ وہ اپنی مدد آپ کے تحت ان تمام مریضوں کا علاج کرتے ہیں اور ان کی دیکھ بھال بھی کرتے ہیں۔
ڈائریکٹر نیوز شاہد عمران چشتی نے ایک اور اہم سوال پوچھا کہ یہ تمام لوگ جو نشے کہ عادی ہیں ان لوگوں کو کون اور کیسے لا یا جاتا ہے؟
تو وہاں پر موجود عملے کا کہنا تھا کہ ان لوگوں کو انکے اہل خانہ ہمارے پاس لے کر آتے ہیں یا بزریہ ہمارے فارم کو پر کر کے ہم سے درخواست کرتے ہیں کہ ان کے اس فرد کو یہاں سے لے جائں جو نشے کا عادی ہے۔
ملاقات کیسے اور کون کر سکتا ہے جو لوگ زیر علاج ہوتے ہیں تو عملے کا کہنا تھا کہ صرف ان کے اہل خانہ ان سے مل سکتے ہیں۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے