Home / اہم خبریں / ڈسٹرکٹ سینٹرل اور ڈسٹرکٹ ایسٹ کی ٹیمیں آئی جی سندھ انٹر ڈسٹرکٹ ہاکی لیگ کے فائنل میں مدمقابل ہونگیں

ڈسٹرکٹ سینٹرل اور ڈسٹرکٹ ایسٹ کی ٹیمیں آئی جی سندھ انٹر ڈسٹرکٹ ہاکی لیگ کے فائنل میں مدمقابل ہونگیں

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) ڈسٹرکٹ سینٹرل اور ڈسٹرکٹ ایسٹ کی ٹیمیں آئی جی سندھ انٹر ڈسٹرکٹ ہاکی لیگ کے فائنل میں مدمقابل ہونگیں، پہلے سیمی فائنل میں ڈسٹرکٹ ملیر کو 1-6 اور دوسرے سیمی فائنل میں سندھ پولیس کو 2 گول سے شکست کا سامنا، آج کے سیمی فائنلز کے مہمان خصوصی ڈی آئی جی ایسٹ زون عامر احمد فاروقی تھے۔ انکے ہمراہ مینجنگ ڈائریکٹر ہائی کیو فارماسوٹیکل کمپنی عاطف اقبال تھے۔ معززمہمان خصوصی کی سٹیڈیم آمد پر کے ایچ اے عہدیداران کی جانب سے شایان شان استقبال، پہلے سیمی فائنل میں ڈسٹرکٹ سینٹرل کے فہیم خان شاندار کھیل کی بدولت مین آف دی میچ قرار جبکہ دوسرے سیمی فائینل میں ڈسٹرکٹ ایسٹ کے گول کیپر عون علی شاندار کھیل کی بدولت مین آف دی میچ قرار۔ کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام سندھ پولیس سپورٹس بورڈ کے تعاون سے اولمپین حنیف خان/ ڈاکٹرجنیدعلی شاہ سپورٹس کمپیلکس کراچی میں منعقد ہونے والی آئی جی سندھ انٹر ڈسٹرکٹ ہاکی لیگ میں آج دو سیمی فائنل کھیلے گئے پہلا سیمی فائنل ڈسٹرکٹ سینٹرل اور ڈسٹرکٹ ملیر کے مابین کھیلا گیا جوکہ ڈسٹرکٹ سینٹرل نے 1-6 گول سے جیت لیا۔ ڈسٹرکٹ سینٹرل کی جانب سے کھیل کے 34 ویں منٹ میں پینلٹی سٹروک پر گول کرکے اپنی ٹیم کو برتری دلائی جبکہ کھیل کے 37 ویں اور 54 ویں منٹ میں پینلٹی کارنر پر ندیم اکرام نے سکور کیا، کھیل کے 41 ویں منٹ میں روحیل، 47 ویں منٹ میں فضل خان، 52 ویں منٹ میں نائب کپتان شاہ زیب خان نے گول سکور کئے جبکہ ڈسٹرکٹ ملیر کی جانب سے واحد گول 58 ویں منٹ میں کپتان ارسلان حیدر نے سکور کیا۔ جبکہ دوسرا سیمی فائنل سندھ پولیس اور ڈسٹرکٹ ایسٹ کے مابین کھیلا گیا جوکہ ڈسٹڑکٹ ایسٹ نے 2-4 گول سے جیت لیا اور فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا۔ میچ کا آغاز جارحانہ کھیل سے ہوا دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے سے سبقت لے جانے کی بھرپور کوشش کی۔ میچ کے 12 ویں منٹ میں ڈسٹرکٹ ایسٹ کے وائس کپتان انس نے فیلڈ گول سکور کرکے اپنی ٹیم کو برتری دلائی، طحہ رضا نے کھیل کے 33 ویں منٹ اور 49 ویں منٹ میں فیلڈ گول کرکے اس برتری کو مستحکم بنایا، کھیل کے 36 ویں منٹ میں ڈسٹرکٹ ایسٹ کے کھلاڑی شان نے سکور کیا۔ سندھ پولیس کی جانب سے 41 ویں منٹ میں حماد احمد نے پینلٹی سٹروک پر گول سکور کیا اور دوسرا گول محمد دانیال نے کھیل کے 58 ویں منٹ میں سکور کیا۔ آج کے میچ کے دونوں سیمی فائنلز کے مین آف دی میچ کھلاڑیوں فہیم خان اور شان علی نے مہمان خصوصی سے کیش ایوارڈ بھی وصول کیا۔ ٹورنامنٹ کا فائنل 13 اکتوبر کو ڈسٹرکٹ سینٹرل اور ڈسٹرکٹ ایسٹ کے درمیان کھیلا جائے گا۔

 

About admin

یہ بھی پڑھیں

کراچی کے 6 ہائیڈرینٹس سے متعلق فیصلہ دو ماہ میں کرنے کا حکم

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) سندھ ہائی کورٹ نے کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن (KWSC) کو …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے