تازہ ترین
Home / اہم خبریں / اے سی سی انڈر 19 ایشیا کپ میں پاکستان نے کویت کو 163 رنز سے شکست دے دی، دھواں دار بیٹنگ اور شاندار باؤلنگ پر محمد وسیم مین آف دی میچ قرار

اے سی سی انڈر 19 ایشیا کپ میں پاکستان نے کویت کو 163 رنز سے شکست دے دی، دھواں دار بیٹنگ اور شاندار باؤلنگ پر محمد وسیم مین آف دی میچ قرار

کولمبو (اسپورٹس ڈیسک) سری لنکا میں جاری اے سی سی انڈر 19 ایشیا کپ میں پاکستان اور کویت کی ٹیموں کے درمیان میچ ٹائران فرنینڈو اسٹیڈیم موراٹوا میں کھیلا گیا۔ ایشین کرکٹ کونسل کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق قومی انڈر 19 کرکٹ ٹیم نے کویت کے خلاف میچ میں 163 رنز سے کامیابی حاصل کی پاکستان کی جانب سے محمد وسیم نے برق رفتار نصف سنچری اسکور کی۔ محمد و سیم نے 20 گیندوں پر 55 رنز بنائے۔ ان کی اننگ میں 6 چھکے اور 2 چوکے شامل تھے۔ باؤلنگ میں محمد وسیم نے 9 اوورز میں 23 رنز دے کر 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ انہوں نے 3 اوورز میڈن کیے۔ بہترین کارکردگی کی بنیاد پر محمد وسیم کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا میچ میں پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم کی جانب سے قاسم اکرم نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ قاسم اکرم نے 6.4 اوورز میں 38 رنز دے کر 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ ابوہریرہ نے 2 اور عباس آفریدی نے 1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا 335 رنز کے تعاقب میں کویت انڈر 19 کرکٹ ٹیم مقررہ 43.4 اوورز میں 172 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ کپتان عبدالصادق نے 60 اور گوند کمار نے 45 رنز بنائے اس سے قبل قومی انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے کپتان روحیل نذیر نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے قومی انڈر 19 کرکٹ ٹیم نے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 335 رنز بنائے۔میچ میں پاکستان کی جانب سے 3 بلے بازوں نے نصف سنچریاں اسکور کیں۔ عرفان خان نے 63، حارث خان نے 53 اور محمد وسیم نے 55 رنز اسکور کیے۔ فہد منیر 42 اور روحیل نذیر 34 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ حریف ٹیم کے باؤلرز نے 17 اضافی رنز دیئے کویت انڈر 19 کرکٹ ٹیم کی جانب سے جندو ہمود نے 4 جبکہ عبدالصادق نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا دوسری جانب کویت انڈر 19کرکٹ ٹیم نے اپنی اننگ کا آغاز کیا تو 21 رنز کے مجموعی اسکور پر دونوں اوپنرز پویلین واپس لوٹ چکے تھے۔ جس کےبعد کپتان عبدالصادق اور گوند کمار کے درمیان 110 رنز کی شراکت قائم ہوئی۔ عبدالصادق نے 60 اور گوند کمار نے 45 رنز بنائے۔ کویت کے 6 کھلاڑی ڈبل فگرز میں داخل نہیں ہوسکے تاہم پاکستان نے میچ میں19 اضافی رنز دئیے اے سی سی انڈر 19 ایشیا کپ میں پاکستان کا سفر ختم ہوگیا ہے۔ کویت کے خلاف فتح کے باوجود قومی انڈر 19 کرکٹ ٹیم ایونٹ کے سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرنے میں کامیاب نہیں ہوسکی۔ گروپ اے میں پاکستان ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر تیسری پوزیشن پر موجود ہے۔ بھارت اور افغانستان کی ٹیمیں گروپ اے کی دو ٹاپ ٹیمیں ہیں۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

اقرا یونیورسٹی میں اسپورٹس ویک کا رنگا رنگ آغاز، مختلف کھیلوں کے مقابلے جاری

کراچی (ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) اقراء یونیورسٹی میں اسپورٹس ویک اور اسپورٹس فیسٹیول کا شاندار آغاز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے