Home / اسلام آباد / پبلک اکاونٹس ذیلی کمیٹی میں انکشاف، سابق وائس چانسلر وفاقی اردو یونیورسٹی ظفر اقبال کی خلاف میرٹ تقرری اور کروڑوں روپے کی بدعنوانی نے قومی خزانے کو بھاری نقصان پہنچایا

پبلک اکاونٹس ذیلی کمیٹی میں انکشاف، سابق وائس چانسلر وفاقی اردو یونیورسٹی ظفر اقبال کی خلاف میرٹ تقرری اور کروڑوں روپے کی بدعنوانی نے قومی خزانے کو بھاری نقصان پہنچایا

اسلام آباد (رپورٹ: محمد جواد بھوجیہ) پبلک اکاونٹس ذیلی کمیٹی میں انکشاف کیا گیا سابق وائس چانسلر وفاقی اردو یونیورسٹی ظفر اقبال کی خلاف میرٹ تقرری اور کروڑوں روپے کی بدعنوانی نے قومی خزانے کو بھاری نقصان پہنچایا۔ کنونئیر پبلک اکائونٹس ذیلی کمیٹی شیریں رحمان کروڑوں روپے کی بدعنوانی میں ملوث وفاقی اردو یونیورسٹی کے سابق وائس چانسلر ڈاکٹر ظفر کی خلاف میرٹ تقرری کی منظوری دینے پر سابق صدر پاکستان سمیت تقرری میں ملوث تمام افراد پر شدید برہم ہوگئیں، کمیٹی نے خلاف قواعد تقرری میں ملوث زمہ داروں کے تعین کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے تمام حقائق اور تفصیلات طلب کر لی ہیں، کمیٹی نے ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) کا مالی سال 2017-18 کے سپیشل آڈٹ کی بھی ہدایت کردی۔ وفاقی اردو یونیورسٹی کے سابق وائس چانسلر ڈاکٹر ظفر کی کروڑوں روپے کی بدعنوانیوں کے آڈٹ اعتراضات نے پبلک اکائونٹس کمیٹی کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا، جبکہ کامسٹیس اور وفاقی اردو یونیورسٹی کے درجنوں سکالرز ڈاکٹریٹ کی تعلیم کے بہانے بیرون ملک غائب ہوگئے جس سے قومی خزانے کو لاکھوں کانقصان پہنچنے کا بھی انکشاف ہوا، اجلاس میں چئیرمین ایچ ای سی شریک نہ ہوئے۔ پبلک اکائونٹس کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس کنونئیر کمیٹی شیریں رحمان کی زیر صدارت ہوا۔ اجلاس میں کامسیٹس کے دہری ڈگری پروگرام کے تحت تعلیم حاصل کرنے والے طلبا کو درپیش مشکلات اور ایچ ای سی کی جانب مشکلات کھڑی کرنے پر کنونئیر کمیٹی نے شدید برہمی کا اظہا ر کیا، آڈٹ حکام نےبتایا کہ 2500 سے زاہد طلبا نے دہری ڈگری پروگرام کے تحت کامسٹیس میں داخلہ لیا کامسٹیس نے لنکاسٹر یونیورسٹی کےساتھ معاہدہ کیا جس کی منظوری ایچ ای سی سےنہ لی گئی جس سے قومی خزانے کو 50 کروڑ سے زاہد کا نقصان ہوا ڈگری مکمل کرنے والے طلبا کی ڈگری ایچ ای سی نے تسلیم کرنے سے انکار کردیا، جس پر ایچ ای سی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر محمد اصغر نے بتایا کہ لنکاسٹر یونیورسٹی کی ویلیو ایڈیشن نہیں کی گئی ہے، یونیورسٹی کو اس پروگرام بارے آگاہ نہ کیا گیا جس پر کنونئیر کمیٹی نے کہا کہ ان والدین اور بچوں کا کیا قصور ہے جنہوں نے عالمی میعار کا پروگرام سمجھ کے داخلہ لیا، ان ذمہ داروں کا تعین کیا جائے جنہوں نے یہ پروگرام شروع کیا، جس پر ایگزیکٹو ڈائریکٹر نے کہا کہ یہ معاملہ عدالت میں ہے جس پر آڈٹ حکام نے بتایا کہ یہ کیس طلبا عدالت سے جیت چکے تھے جس کے بعد ایچ ای سی فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل میں چلے گئے۔ کنونئیر کمیٹی نے کہا کہ طلبا کو ریلیف دیا جائے ان کا مستقبل ضائع ہونے سے بچایا جائے۔ کیا ایچ ای سی کے میعارات سب سے بلند ہیں آپ ہٹ دھرمی سے کام لے رہے ہیں، آڈٹ حکام نے بتایا کہ پی اے سی پہلے ہی طلبا کو ریلیف دینے کی ہدایت کرچکی ہے، جس پر ای ڈی ایچ ای سی نے کہا کہ وہ ہٹ دھرمی سے کام نہیں لے رہے ایچ ای سی اپنے ایکٹ کے تحت کام کرتی ہے ایچ ای سی کا ایکٹ اس بات کی اجازت نہں دیتا اجلاس میں بتایاگیا کہ وفاقی اردو یونیورسٹی کے طلبا کو این ٹی ایس ٹیسٹ کے بغیر سکالر شپ کے لیے منتخب کر لیا گیا۔ 22 طلبا سکالر شپ لے کر بیرون ملک غائب ہوگئے قومی خزانے کو 11 کروڑ 57 لاکھ کانقصان ہو ا، وائس چانسلر اردو یونیورسٹی نے بتایا کہ معاملہ نیب میں زیر تفتیش ہے، اجلاس میں آڈٹ حکام نے بتایا کہ کامسٹیس اور وفاقی اردو یونیورسٹی میں ملازمین کو سپیشل الائونس کی مد میں کروڑوں روپے کی خلاف قواعد ادائیگیاں کردی گئیں، جس پر کنونیر کمیٹی نے کہا کہ ایچ ای سی کیا کررہا ہے جس پر ای ڈی ایچ ای سی نے بتایا کہ ایچ ای سی جامعات کے مالی معاملات کو نہیں دیکھتا تعلیمی میعارات اور معاملات کو چیک کرتا ہے جس پر کمیٹی نے دونوں جامعات کا ریکوری پلان طلب کرلیا، اجلاس میں بتایا گیا کہ وفاقی اردو یونیورسٹی نے سیکیورٹی سروسز کی مد میں سیکیورٹی کمپنی کو اربوں روپے کی ادائیگیاں کردی جو خلاف قوانین تھیں، آڈٹ حکام نے بتایا کہ یہ ٹھیکہ بغیر بولی کے دے دیا۔ جس پر ای ڈی ایچ ای سی نے بتایا کہ انتظامی کنٹرول نہیں کیا جاتا جس پر ممبر کمیٹی سید حسین طارق نے تجویز دی کہ ایچ ای سی کا تازہ خصوصی آڈٹ کرایا جائے جس پر کنونئیر کمیٹی شیریں رحمان نے ایچ ای سی کا سپیشل آڈٹ کرانے کی منظوری دے دی، اجلاس میں آڈٹ حکام نے بتایا کہ وفاقی اردو یونیورسٹی نے بغیر راہداری کے 80 کنال زمین خریدی جس سے قومی خزانے کو 5 کروڑ روپے کا نقصان ہوا جس پر وائس چانسلر نے بتایا کہ اسلام آباد کا کیمپس واپڈا کی عمارت میں ہے اور ماہانہ 37 لاکھ روپے کرایہ دیا جاتا ہے جس پر ممبر کمیٹی نے کہا کہ جس زمین کا راستہ نہ ہو اس کی ویلیو انہتائی کم ہوتی ہے، وائس چانسلر نے بتایا کہ اس جگہ پر 13 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر شروع کر دی ہے، ممبر کمیٹی نے کہا کہ ایک خلاف قواعد زمین لی گئی ہے دوسرا اس پر 13 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر شروع کر دی ہے ممبر کمیٹی اعجاز شاہ نے آڈٹ حکام سے کہا کہ اس پر ایک اور پیرہ بنائیں، جس پر وائس چانسلر نے کمیٹی کو گوگل میپ پیش کر دیا کہ گوگل میپ سے راستہ دیکھا جاسکتا ہے، کنونئیر کمیٹی شریں رحمان نے کہا کہ اردو یونیورسٹی ریل پیل میں خود مختار ہے اجلاس میں کامسٹیس کے ملازمین کو بھی خلاف قواعد 4 کروڑ 82 لاکھ روپے کی خلاف قواعد ادائیگیوں کا معاملہ زیر غور لایا گیا، اجلاس میں آڈٹ حکام نے بتایا کہ وفاقی اردو یونیورسٹی میں 13 وکلا کو ہائر کیا گیا اور ان کو ڈیڑھ کروڑ رپے کی خلاق قواعد ادائیگیاں کردی گئیں، جس پر ای ڈی ایچ ای سی نے کہا کہ یہ سب کچھ سابق وائس چانسلر ڈاکٹر ظفر اقبال کے دور میں ہوا جاتے جاتے ڈاکٹر ظفر اقبال سارا ریکارڈ اپنے ساتھ لے گئے،  ای ڈی ایچ ای سی محمد اصفر نے کہا کہ ایک مچھلی سارے جال کو گندا کر دیتی ہے موصوف اب ضمانت پر رہا ہیں کمیٹی کو بتایا گیا کہ وائس چانسلر کی تقرری سرچ کمیٹی کے ذریعے کی جاتی ہے ان کے نمبر سب سے کم تھے لیکن ان کو وائس چانسلر بنا دیا گیا سرچ کمیٹی میں صدر کے تین نمائندے شامل ہوتے ہیں، سرچ کمیٹی کی سفارشات سینٹ کمیٹی ماننے پر مجبور ہوتی ہے تو آڈٹ حکام نے کہا تو پھر یونیورسٹی سینٹ کمیٹی کا کیا فائدہ ہے جس پر کنونئیر کمیٹی نے کہا کہ ان کی تقرری میں جو جو ملوث ہیں ان سب کو سامنے لایا جائے چاہے سابق صدر پاکستان ہی ملوث کیوں نہ ہوں، جس پراجلاس میں خاموشی چھا گئی تو شیریں رحمان نے کہا کہ اب سب کو سانپ کیوں سونگھ گیا ہے، اجلاس میں بتایا گیا کہ یونیورسٹی نے امتحانی نتائج میں رد و بدل کرکے بدیانتی کی گئی۔ وائس چانسلر نے بتایا کہ کہ معاملہ ایف آئی اے کے پاس ہے کنونئیر کمیٹی شیریں رحمان نے کہا کہ وائس چانسلر کو ایوارڈ ملنا چاہیے جس پر وفاقی اردو یونیورسٹی کے وائس چانسلر نے معصومیت میں کہا کہ پرانے والے یا موجودہ وائس چانسلر کو تو کنونیر کمیٹی سمیت تمام ممبران وائس چانسلر کا جواب سن کر کھلکھلا اٹھے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

پی ایف ایف نے انڈر-17 چیمپئن شپ کے ساتھ ملکی فٹ بال کی بحالی کا آغاز کر دیا

لاہور، (اسپورٹس ڈیسک) پاکستان فٹ بال فیڈریشن (پی ایف ایف)کے زیرِ اہتمام نیشنل انڈر-17 چیمپئن …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے