تازہ ترین
Home / اہم خبریں / محکمہ سماجی بہبود سندھ نے اینٹی نارکوٹکس فورس کو انسداد منشیات بحالی مرکز کے لیے دو عمارتیں سپرد کردیں معاہدے کی تقریب انکے دفتر میں منعقد ہوئی

محکمہ سماجی بہبود سندھ نے اینٹی نارکوٹکس فورس کو انسداد منشیات بحالی مرکز کے لیے دو عمارتیں سپرد کردیں معاہدے کی تقریب انکے دفتر میں منعقد ہوئی

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) محکمہ سماجی بہبود سندھ نے اینٹی نارکوٹکس فورس کو انسداد منشیات بحالی مرکز کے لیے دو عمارتیں سپرد کردیں۔ نگراں وزیر صحت، سماجی بہبود، پبلک ہیلتھ انجینئرنگ و دیہی ترقی سندھ ڈاکٹر سعد خالد نیاز کی سرپرستی میں معاہدے کی تقریب انکے دفتر میں منعقد ہوئی۔ اس موقع پر سیکریٹری سماجی بہبود سندھ ساجد جمال ابڑو، ریجنل ڈائریکٹر اے این ایف سندھ برگیڈئیر عمر فاروق، جوائنٹ ڈائریکٹر لیفٹیننٹ کرنل شاکر اللہ، ڈائریکٹر جنرل سماجی بہبود سندھ نثار شیخ، پراجیکٹ ڈائریکٹر بینظیر شہید اے این ایف ایم اے ٹی آر سی سندھ لیفٹیننٹ کرنل ر پرویز حسین و دیگر بھی تقریب میں شریک تھے۔ محکمہ سماجی بہبود سندھ اور اے این ایف کے مابین دو سالہ معاہدے پر سیکریٹری ساجد جمال ابڑو اور برگیڈئیر عمر فاروق نے دستخط کیے۔معاہدے کے دستخطی تقریب سے گفتگو کرتے ہوئے نگراں وزیر سندھ ڈاکٹر سعد خالد نیاز نے کہا کہ معاشرے میں منشیات کی لعنت بڑھتی جارہی ہے اور محکمہ سماجی بہبود صوبے میں منشیات کی لعنت سے نمٹنے کے لیے فعال کردار ادا کر رہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ منشیات کی اسمگلنگ و کاروبار میں اے این ایف کا کردار قابل زکر ہے جبکہ منشیات کے عادی افراد کی بحالی میں بھی اے این ایف کی کاوشیں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہیں، امید ہے منشیات کے خلاف دونوں اداروں کے اقدام سے معاشرتی برائی کا خاتمہ ہوگا۔ یاد رہے کہ اس سے قبل دونوں عمارتوں کے معاہدے کی مدت 18 دسمبر 2023 کو ختم ہوچکی تھی جس کے بعد از سر نو معاہدے کے تحت اے این ایف کو انسداد بحالی مراکز کے لیے دلبوتھ گوٹھ ملیر اور منگھوپیر کی عمارتیں دوبارہ سپرد کردی گئی ہیں۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

پین پنجاب کیمیکل کی افتتاحی تقریب، صدر پاکستان تاجر گروپ محمد اکبر بٹ، محمد احسان مغل، امجد شاہ، رانا اخلاق کی خصوصی شرکت

لاہور (بیورو رپورٹ) تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے گلبرگ میں پین پنجاب کیمیکل کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے