تازہ ترین
Home / بین الاقوامی / امریکی فضائیہ کے اہم کلاؤڈ کمپیوٹنگ نظام پر سائبر حملہ،

امریکی فضائیہ کے اہم کلاؤڈ کمپیوٹنگ نظام پر سائبر حملہ،

رپورٹ: (زیاب احمد)خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق اس سائبر حملے کا انکشاف گزشتہ ایک ماہ کے دوران سسٹم کو اپ گریڈ کرنے کے لیے کی جانے والی معمول کی کارروائی کے دوران ہوا۔ واقعے سے آگاہ دو افراد نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر اس پیشرفت کی تصدیق کی۔

تاحال ہیکرز کی شناخت سامنے نہیں آسکی جبکہ یہ بھی واضح نہیں کہ سسٹم سے کون سا ڈیٹا متاثر ہوا یا کوئی حساس معلومات چوری کی گئی ہیں یا نہیں۔

امریکی فضائیہ نے رائٹرز کو جاری بیان میں کہا کہ وہ مخصوص نیٹ ورکس اور سسٹمز کی سیکیورٹی، ممکنہ کمزوریوں یا آپریشنل صورتحال پر تبصرہ نہیں کرتی۔ تاہم، محکمہ فضائیہ کی معلومات، سسٹمز اور آپریشنل صلاحیتوں کے تحفظ کے لیے مسلسل اقدامات کیے جاتے ہیں۔

کلاؤڈ ون امریکی فضائیہ کا بنیادی کلاؤڈ کمپیوٹنگ پلیٹ فارم ہے جو مائیکروسافٹ، اوریکل، ایمازون اور الفابیٹ کی کلاؤڈ سہولیات کو یکجا کرکے آئی ٹی آپریشنز چلاتا ہے۔

اس پلیٹ فارم کے ذریعے فوجی اہلکاروں کے ڈیٹا، لاجسٹکس، مواصلاتی نظام اور آلات کی دیکھ بھال سے متعلق امور کا انتظام کیا جاتا ہے۔

سائبر حملے کی مکمل نوعیت اور اس کے ممکنہ اثرات سامنے نہ آنے کے باعث امریکی فضائیہ کے اس اہم ڈیجیٹل نظام کی سیکیورٹی سے متعلق سوالات اٹھ رہے ہیں۔

About Ziyab Ahmed

یہ بھی پڑھیں

انڈر 19 ایشیا کپ : بھارت نے آخری گیند پر پاکستان کو شکست دے کر انڈر 19 ایشیا کپ جیت لیا

عمان/کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین ) اے سی سی مینز انڈر 19 ایشیا کپ کے فائنل …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے