تازہ ترین
Home / اہم خبریں / پاکستان کے لیے تاریخی لمحہ

پاکستان کے لیے تاریخی لمحہ

 

 

پاکستان کے لیے تاریخی لمحہ

 

 25 کروڑ پاکستانیوں کا خواب حقیقت بننے جا رہا ہے! پاکستان کا پہلا خلا باز زمین کے مدار میں پہنچنے کے لیے تیار، محمد ذیشان علی نے تاریخ رقم کرنے کی تیاری کرلی

 

ذرا سوچیں! پاکستان کا ایک سپوت زمین سے سیکڑوں کلومیٹر بلندی پر خلا میں پاکستان کا پرچم بلند کرنے جا رہا ہے 

 

جی ہاں پاکستان ایئر فورس کے 40 سالہ گروپ کیپٹن محمد ذیشان علی چین کے خلائی مشن شین ژو 24 کا حصہ بننے جا رہے ہیں۔

 

وہ زمین کے مدار میں جانے والے پہلے پاکستانی خلا باز ہوں گے، جبکہ چین کے انسان بردار خلائی پروگرام میں شامل ہونے والے پہلے غیر ملکی خلا باز کا اعزاز بھی حاصل کریں گے۔

 

ذیشان علی نے چین میں سات ماہ کی سخت تربیت حاصل کی، جس میں خلائی جہاز چلانے، سائنسی تجربات اور ہنگامی حالات سے نمٹنے کی خصوصی مشقیں شامل تھیں۔

 

دلچسپ بات یہ ہے کہ ان کے لیے سب سے بڑا چیلنج چینی زبان سیکھنا تھا

 

اب وہ چین کے تیانگونگ خلائی اسٹیشن پر تقریباً ایک ہفتہ گزاریں گے اور سائنسی تجربات کریں گے۔

 

اس مشن کے لیے پاکستان کی 300 سے زائد تحقیقی تجاویز میں سے چار منصوبے منتخب کیے گئے ہیں۔

 

ذیشان علی کا کہنا ہے کہ وہ صرف اپنے لیے نہیں بلکہ 25 کروڑ پاکستانیوں کی امیدیں لے کر خلا میں جا رہے ہیں۔

 

یہ صرف ایک شخص کا خلائی سفر نہیں، بلکہ پاکستان کے خوابوں کی نئی اڑان ہے

 

🇵🇰

پاکستانی قوم کے اس سپوت کو سلام 

 

 

 

About admin

یہ بھی پڑھیں

میر رضا کیس: علی شاذ اور احمد بھاردے کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی تفصیلات طلب کرنے کی درخواست منظور، عدالت نے تفتیشی افسر کو چالان جمع کرانے کے لیے مزید 14 روز کی مہلت دے دی

کراچی (رپورٹ، ذیشان حسین) جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں میر رضا کیس کی سماعت …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے