تازہ ترین
Home / اہم خبریں / بلدیاتی نظام میں بہتری کے لیے ناصر حسین شاہ اور ضیا لنجار پر مشتمل دو رکنی کمیٹی قائم، تین ماہ میں سفارشات پیش کرے گی، سندھ میں بلدیاتی انتخابات مقررہ وقت پر کرائے جائیں گے آئندہ انتخابات نئے اور بہتر بلدیاتی قانون کے تحت ہوں گے، وزیراعلیٰ مراد علی شاہ

بلدیاتی نظام میں بہتری کے لیے ناصر حسین شاہ اور ضیا لنجار پر مشتمل دو رکنی کمیٹی قائم، تین ماہ میں سفارشات پیش کرے گی، سندھ میں بلدیاتی انتخابات مقررہ وقت پر کرائے جائیں گے آئندہ انتخابات نئے اور بہتر بلدیاتی قانون کے تحت ہوں گے، وزیراعلیٰ مراد علی شاہ

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ میں بلدیاتی انتخابات مقررہ وقت پر کرائے جائیں گے اور آئندہ انتخابات نئے اور بہتر بلدیاتی قانون کے تحت ہوں گے بلدیاتی نظام کو مزید مؤثر اور بااختیار بنانے کے لیے دو رکنی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے جو تمام متعلقہ اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے بعد اپنی سفارشات مرتب کرے گی۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ آئندہ سال موجودہ بلدیاتی اداروں کی مدت مکمل ہوجائے گی جس کے بعد نئے انتخابات کرائے جائیں گے پیپلزپارٹی کے منشور میں بلدیاتی اداروں کو مضبوط اور بااختیار بنانا شامل ہے اور عوام نے اسی منشور کی بنیاد پر پارٹی کو مینڈیٹ دیا ہے، لہٰذا آئندہ عام انتخابات سے قبل بلدیاتی انتخابات کا انعقاد ضروری ہے انہوں نے بتایا کہ کمیٹی میں سید ناصر حسین شاہ اور ضیا لنجار شامل ہوں گے، جو آئندہ ہفتے سے سیاسی رہنماؤں، تاجروں، صحافیوں اور دیگر متعلقہ حلقوں سے ملاقاتیں کرکے ان کی تجاویز حاصل کریں گے۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ کمیٹی تین ماہ تک مشاورت کے بعد اپنی سفارشات کابینہ میں پیش کرے گی جنہیں آئندہ بلدیاتی انتخابات کے لیے قانون سازی میں شامل کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ سندھ میں اس وقت بھی بلدیاتی نظام موجود ہے، جبکہ دیگر صوبوں میں بلدیاتی نظام کی صورتحال مختلف ہے اس لیے سندھ پر تنقید کرنے سے پہلے دیگر صوبوں کو بھی اپنے ہاں بلدیاتی اداروں کے قیام اور انہیں بااختیار بنانے پر توجہ دینی چاہیے۔ وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ ایڈمن سوسائٹی میں عمارت گرنے کے واقعے کے بعد اقدامات کیے گئے ہیں اور اس حوالے سے مزید مشاورت بھی کی جائے گی انہوں نے دیگر صوبوں پر بھی زور دیا کہ بلدیاتی اداروں کو زیادہ سے زیادہ اختیارات دیے جائیں۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

کراچی زیر تعمیر عمارت منہدم ہونے سے 3 افراد جاں بحق،14 زخمی، مزید لوگوں کے دبے ہونے کا خدشہ ٹھیکے دار سمیت پانچ افراد زیر حراست، وزیراعلیٰ سندھ کا جائے حادثہ کا دورہ

(رپورٹ: زیاب احمد)کراچی کے علاقے بلوچ کالونی کے قریب ایڈمنسٹریٹو ایمپلائز کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے