(رپورٹ زیا ب احمد) سلام آباد: آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے 27 نومبر کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں فی لیٹر 2 روپے تک کمی کا فیصلہ کیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں ایک روپے کمی کی گئی ہے، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 313 روپے فی لیٹر مقرر ہو گئی ہے۔
قیمتوں میں کمی کا اطلاق 27 نومبر سے ہوگا۔