تازہ ترین
Home / Home / ٹنڈوآدم میں پاک فوج کی حمایت میں ریلی، گورنر راج کے فیصلے کا خیرمقدم

ٹنڈوآدم میں پاک فوج کی حمایت میں ریلی، گورنر راج کے فیصلے کا خیرمقدم

 

 

ٹنڈوآدم میں پاک فوج کی حمایت میں ریلی، گورنر راج کے فیصلے کا خیرمقدم

سانگھڑ (ڈسٹرکٹ رپورٹر رضوان غوری): سندھ کے شہر ٹنڈوآدم میں این پی سی آئی ایچ اے  کی جانب سے پاک فوج سے اظہارِ یکجہتی اور خیبرپختونخوا میں گورنر راج نافذ کرنے کے فیصلے کے خیرمقدم میں ریلی نکالی گئی۔ ریلی کے اختتام پر شرکاء میں مٹھائیاں بھی تقسیم کی گئیں۔

ریلی کا آغاز محمدی چوک سے ہوا، جس میں تنظیم کے عہدیداران، ممبران اور شہریوں نے شرکت کی۔ شرکاء نے پاک فوج کے حق میں نعرے لگائے اور ملک کی سلامتی، استحکام اور امن کے لیے اپنے عزم کا اظہار کیا۔

ریلی کی قیادت این پی سی آئی ایچ اے سندھ کے سینئر نائب صدر مظہر چانڈیو، نائب صدر ناصر قریشی، ضلع سانگھڑ کے صدر گل بہار خاصخیلی، سابق صدر عدنان ملک، ٹنڈوآدم کے چیئرمین رانا صداقت، صدر ارشد اعوان، جنرل سیکریٹری صداقت قریشی، نائب صدر شوکت ملوکانی، پریس ترجمان جانن سندھی، ڈپٹی پریس سیکریٹری شہزاد ملک سمیت دیگر رہنماؤں نے کی۔

ریلی محمدی چوک سے شہر کے مختلف راستوں سے ہوتی ہوئی پریس کلب ٹنڈوآدم پہنچی، جہاں تنظیمی رہنماؤں نے خطاب کیا۔ مقررین نے خیبرپختونخوا میں امن و امان کی صورتحال اور دہشت گردی کے واقعات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے صوبے میں گورنر راج نافذ کرنے کے فیصلے کا خیرمقدم کیا۔

رہنماؤں کا کہنا تھا کہ ملک کی سلامتی اور استحکام کے لیے امن و امان کا قیام ضروری ہے۔ انہوں نے دہشت گردی کے خاتمے، قومی یکجہتی اور عوام کے تحفظ کے لیے حکومت اور متعلقہ اداروں سے مؤثر کردار ادا کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔

مقررین نے امید ظاہر کی کہ گورنر راج کے نفاذ سے خیبرپختونخوا میں امن و امان کی صورتحال بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔ ریلی کے اختتام پر شرکاء نے پاک فوج سے یکجہتی کا اظہار کیا اور گورنر راج کے فیصلے کی خوشی میں مٹھائیاں تقسیم کیں۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

گجرات میں گھر سے طلائی زیورات چوری کرنے والی دو خواتین گرفتار، 33 لاکھ روپے کے زیورات برآمد

گجرات، (مرزا عادل رحمان) تھانہ صدر گجرات پولیس نے گھر سے طلائی زیورات اور نقدی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے