تازہ ترین
Home / اہم خبریں / سید طارق ہدا کی چیئرمین کے پی ٹی تعیناتی خوش آئند ہے۔ ایس ایم منیر سرپرست اعلی کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری

سید طارق ہدا کی چیئرمین کے پی ٹی تعیناتی خوش آئند ہے۔ ایس ایم منیر سرپرست اعلی کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری

کراچی (نوپ نیوز) کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری (کاٹی) کے سرپرست اعلی ایس ایم منیر، صدر سلمان اسلم اور کائیٹ لمیٹڈ کے سی ای او زبیر چھایا نے سید طارق ہدا کی بطور چیئرمین کراچی پورٹ ٹرسٹ (کے پی ٹی) تعیناتی کا خیر مقدم کیا۔ سرپرست اعلی ایس ایم منیر نے کہا کہ حکومت کی جانب سے طارق ہدا کو چیئرمین کے پی ٹی مقرر کرنے کا فیصلہ خوش آئند ہے۔ انہوں نے کہا کہ طارق ہدا فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) میں کسٹمز آپریشن میں فرائض انجام دے رہے تھے۔ ایس ایم منیر نے کہا کہ طارق ہدا سے پرانے دیرانہ تعلقات ہیں، اور ان کی تعیناتی سے کے پی ٹی کی کارکردگی میں نمایاں اضافہ ہوگا۔ کاٹی کے صدر سلمان اسلم نے کہا کہ طارق ہدا ایک فرض شناس، جرأت مند اور قابل آفیسر ہیں۔ انہوں نے ہمیشہ اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے نبھائی ہیں، یہی وجہ ہے کہ انہیں سرکاری افسران میں ایک معتبر آفیسر سمجھا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چیئرمین کے پی ٹی کے عہدے پر تعیناتی سے بزنس کمیونٹی پر امید ہے کہ وہ شپنگ اور ترسیلی نظام میں موجود مشکلات کو دور کرنے میں کلیدی کردار ادا کریں گے۔ صدر کاٹی نے مزید کہا کہ طارق ہدا کسٹمز اور ایف بی آر میں اہم عہدوں پر فرائض انجام دے چکے ہیں۔

مزید پڑھیں: موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے دنیا کی بلند ترین شندور جھیل بھی خشک ہونے کے دہانے پر
https://www.nopnewstv.com/due-to-climate-change

کائیٹ لمیٹڈ کے سی ای او زبیر چھایا نے کہا کہ طارق ہدا سے طویل عرصے سے واقفیت ہے ان کی تعیناتی سے بزنس کمیونٹی اور کے پی ٹی کے درمیان مفاہمت اور اشتراک میں مزید بہتری آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ معیشت مشکل دور سے گزر رہی ہے، ایکسپورٹ میں کمی ہوئی ہے، ایسے میں طارق ہدا برآمد و درآمد کنندگان کیلئے سہولیات اور بہتر خدمات کی فراہمی میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔ انہوں نے طارق ہدا کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ کراچی پورٹ کی بہتری کیلئے کاٹی ہمیشہ تعاون کرے گی۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ طارق ہدا کے پی ٹی کی صلاحیت اور کارکردگی بہتر بنانے اور بزنس کمیونٹی کی شکایات دور کرنے کیلئے جدید ٹیکنالوجی اور سسٹم کو سہل بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کریں گے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

ورلڈ ہوتھ اسکریبل چیمپئین شپ میں شرکت کے لیے پاکستان ٹیم تھائی لینڈ روانہ

کراچی, (رپورٹ، ذیشان حسین) ورلڈ یوتھ اسکریبل چیمپین شپ میں حصہ لینے کے لئے پاکستان …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے