تازہ ترین
Home / اہم خبریں / کراچی میں سرسید پولیس کی منشیات فروش و جراٸم پیشہ عناصر کے خلاف کارواٸی متعدد جراٸم کے وارداتوں میں ملوث 3 ملزمان گرفتار

کراچی میں سرسید پولیس کی منشیات فروش و جراٸم پیشہ عناصر کے خلاف کارواٸی متعدد جراٸم کے وارداتوں میں ملوث 3 ملزمان گرفتار

کراچی (رپورٹ: کامل حسین) کراچی میں سرسید پولیس کی منشیات فروش و جراٸم پیشہ عناصر کے خلاف کی کارواٸی متعدد جراٸم کے وارداتوں میں ملوث 3 عناصر گرفتار ملزمان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ بمعہ لوڈ میگزین ، 1100 گرام اعلی کوالٹی کی چرس، چوری شدہ موباٸیل فون، 2 راٸیفل گن و نقدی برآمد ملزمان کے خلاف مقدمہ درج تفتیش جاری۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی سینٹرل راٶ عارف اسلم کے غنڈہ راج و زہر بیچھنے والوں کے لٸے تھانےداروں کو سخت ترین ہدایت۔ ایس ایچ او سرسید اِلیاس شاہ جراٸم پیشہ و سماج دشمن عناصر کے لٸے خوف و دہشت کی علامت بن گٸے۔ کامیاب کاروائی کے دوران اہلکاروں نے ایس ایچ او سرسید اِلیاس شاہ کی سربراہی میں جراٸم پیشہ عناصر و منشیات فروش کو دبوچ لیا۔ ملزمان میں شامل ارسلان عرف کالا ولد گلزار، محمد جاوید عرف چپڑا ولد محمد حسین اور ثناءاللّٰه عرف شانو ولد رستم علی کے قبضے سے 1100 گرام اعلی کوالٹی کی چرس، چوری شدہ موباٸیل فون، 2 راٸفل گن و نقدی برآمد۔ ملزمان ماضی میں بھی مختلف تھانہ جات کی ہوا کھا چکے ہیں۔ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کے داٸرے کار کو تیز کر دیا گیا ہے۔ رابطہ کرنے پر ایس ایچ او سرسید اِلیاس شاہ نے یہ مٶقف اپنایا کہ غنڈہ راج و منشیات مافیا کے خلاف بھرپور کریک ڈاٶن کو جاری رکھتے ہوۓ ان عناصروں کا مکمل خاتمہ کیا جاۓ گا تا کہ علاقہ عوام اور شہریوں کو ہر ممکنہ طور پر تحفظ و ریلیف فراہم کیا جا سکے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

آئی بی اے اور آئی او بی ایم ایچ ای سی باسکٹ بال چیمپئن شپ کے فائنل میں پہنچ گئے

کراچی (رپورٹ، ذیشان حسین/ اسپورٹس رپورٹر) ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) کے زیر اہتمام …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے