تازہ ترین
Home / اہم خبریں / کراچی پریس کلب کے صدر فاضل جمیلی کو قانونی نوٹس بھجوانے کی مذمت

کراچی پریس کلب کے صدر فاضل جمیلی کو قانونی نوٹس بھجوانے کی مذمت

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) کراچی پریس کلب کی مجلس عاملہ نے جنگ جیو گروپ کے مالک میر شکیل الرحمان کی جانب سے کراچی پریس کلب کے صدر فاضل جمیلی کو قانونی نوٹس بھجوائے جانے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے ہتھکنڈوں کے ذریعے میڈیا ورکرز کے حقوق، آزادیٔ صحافت اور آزادیٔ اظہار کے لیے اٹھنے والی آواز کو دبایا نہیں جا سکتا کراچی پریس کلب سے جاری بیان میں سیکریٹری اسلم خان، نائب صدر ارشاد کھوکھر، جوائنٹ سیکریٹری فاروق سمیع، خازن عمران ایوب اور اراکین مجلس عاملہ نے کہا کہ کراچی پریس کلب ہمیشہ صحافیوں اور میڈیا ورکرز کے حقوق کے تحفظ کے لیے صفِ اول میں کردار ادا کرتا رہا ہے رہنماؤں نے کہا کہ میر شکیل الرحمان وہ وقت فراموش نہ کریں جب انہیں حکومتی دباؤ کا سامنا تھا اور کراچی پریس کلب نے ہر فورم پر جنگ و جیو کے صحافیوں کے حق میں آواز بلند کی اور ان کے مفادات کا تحفظ کیا، تاہم آج میڈیا ورکرز کے معاشی حقوق سے متعلق اقدامات کی نشاندہی کرنے پر منتخب قیادت کو قانونی نوٹس بھجوایا جانا افسوسناک ہے۔
مجلس عاملہ نے واضح کیا کہ میڈیا ورکرز کے حقوق، آزادیٔ صحافت اور آزادیٔ اظہارِ رائے پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور ملک بھر کے صحافی صدر کراچی پریس کلب فاضل جمیلی کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ رہنماؤں نے خبردار کیا کہ قانونی نوٹس واپس نہ لیا گیا تو کراچی پریس کلب احتجاج کا دائرہ وسیع کرے گا اور سول سوسائٹی، وکلا تنظیموں اور انسانی حقوق کی تنظیموں کے ساتھ مل کر قانونی و جمہوری جدوجہد کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ صحافیوں کی آواز دبانے کی کسی بھی کوشش کا بھرپور اور مؤثر جواب دیا جائے گا۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

کراچی میں داؤدی بوہرہ برادری کے سیفی اسپتال کے 11 منزلہ کارڈیک ونگ کا افتتاح

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) داؤدی بوہرہ جماعت کے سیفی اسپتال میں 11 منزلہ جدید کارڈیک …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے