Home / اہم خبریں / سیکریٹری اطلاعات سندھ کا ایس پی آر اے آفس کا دورہ، صحافیوں کے مسائل اور پیشہ ورانہ تربیت پر تبادلہ خیال

سیکریٹری اطلاعات سندھ کا ایس پی آر اے آفس کا دورہ، صحافیوں کے مسائل اور پیشہ ورانہ تربیت پر تبادلہ خیال

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) سیکریٹری اطلاعات سندھ کاشف گلزار شیخ نے سندھ اسمبلی میں سندھ پارلیمانی رپورٹرز ایسوسی ایشن (ایس پی آر اے) کے دفتر کا دورہ کیا، جہاں ایسوسی ایشن کے صدر کامران رضوی، عہدیداران اور اراکین نے ان کا استقبال کیا۔

اس موقع پر سیکریٹری اطلاعات کاشف گلزار شیخ نے ایس پی آر اے کے عہدیداران اور سینئر صحافیوں سے ملاقات کی اور صحافتی برادری کو درپیش مسائل، پیشہ ورانہ امور، صحافیوں کی فلاح و بہبود اور تربیت کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

کاشف گلزار شیخ نے کہا کہ سندھ، بالخصوص کراچی میں صحافیوں کو درپیش مسائل کے حل اور ان کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں اضافے کے لیے محکمہ اطلاعات اور صحافتی برادری کے درمیان مؤثر رابطے اور تعاون کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ صحافی جمہوری نظام کا اہم حصہ ہیں اور عوام تک درست اور بروقت معلومات پہنچانے میں ان کا کلیدی کردار ہے۔ محکمہ اطلاعات صحافیوں کو درپیش مسائل کے حل کے لیے صحافتی تنظیموں کے ساتھ مل کر کام کرے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ محکمہ اطلاعات اور سندھ پارلیمانی رپورٹرز ایسوسی ایشن صحافیوں کی فلاح و بہبود، پیشہ ورانہ تربیت اور صلاحیتوں میں اضافے کے ساتھ ساتھ ان کے مسائل کے حل کے لیے مشترکہ اقدامات کریں گے۔ صحافیوں کی پیشہ ورانہ تربیت کے لیے مختلف پروگرامز اور ورکشاپس کے انعقاد پر بھی غور کیا جائے گا۔

اس موقع پر ایس پی آر اے کے صدر کامران رضوی نے سیکریٹری اطلاعات کاشف گلزار شیخ کے دورے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ صحافتی برادری اور محکمہ اطلاعات کے درمیان روابط کو مزید مضبوط بنانے سے صحافیوں کے مسائل بہتر انداز میں حل کیے جا سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پارلیمانی رپورٹرز سندھ اسمبلی کی کارروائی، قانون سازی اور عوامی مسائل کو عوام تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ صحافیوں کی پیشہ ورانہ تربیت اور سہولیات کے لیے محکمہ اطلاعات کا تعاون انتہائی اہم ہے۔

ملاقات کے دوران صحافیوں کی فلاح و بہبود، پیشہ ورانہ تربیت، سندھ اسمبلی کی کوریج کے دوران صحافیوں کو درپیش مسائل اور محکمہ اطلاعات و صحافتی برادری کے درمیان رابطوں کو مزید مؤثر بنانے کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر ڈائریکٹر اطلاعات یوسف کابورو، ایس پی آر اے کے صدر کامران رضوی، حمید سومرو، اکرم بلوچ، دودو چانڈیو، سنجی سادوانی، راؤ وکیل، ارباب چانڈیو سمیت سینئر صحافی، ایسوسی ایشن کے دیگر عہدیداران اور اراکین بھی موجود تھے

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

سندھ پارلیمانی رپورٹرز ایسوسی ایشن (سپرا) کی سندھ اسمبلی آفس میں ممبر خاور حسین کی پہلی برسی کی دعائیہ تقریب

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) سندھ پارلیمانی رپورٹرز ایسوسی ایشن (سپرا) کے متحرک رکن اور سینئر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے