Home / اہم خبریں / لیاری کی مریم طارق نے ملائیشیا میں تائیکوانڈو چیمپئن شپ میں برانز میڈل جیت کر پاکستان کا نام روشن کیا، محمد بخش مہر

لیاری کی مریم طارق نے ملائیشیا میں تائیکوانڈو چیمپئن شپ میں برانز میڈل جیت کر پاکستان کا نام روشن کیا، محمد بخش مہر

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسیناسپورٹس رپورٹر) وزیر کھیل سندھ سردار محمد بخش مہر سے ملائیشیا میں منعقدہ انٹرنیشنل تائیکوانڈو چیمپئن شپ میں برانز میڈل جیتنے والی لیاری کی باصلاحیت نوجوان کھلاڑی مریم طارق نے ملاقات کی وزیر کھیل سندھ نے مریم طارق کو بین الاقوامی سطح پر شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے اور پاکستان کا نام روشن کرنے پر مبارکباد پیش کی اس ملاقات کے موقع پر وزیراعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے بیورو آف سپلائی اینڈ پرائسز عثمان ہنگورو بھی موجود تھے۔

سردار محمد بخش مہر نے کہا کہ مریم طارق کی محنت، لگن اور جذبہ قابلِ تحسین ہے لیاری نے ہمیشہ کھیلوں کے میدان میں باصلاحیت کھلاڑی پیدا کیے ہیں اور اس سرزمین نے قومی و بین الاقوامی سطح پر پاکستان کا نام روشن کرنے والے کئی عظیم کھلاڑی دیے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مریم طارق کی کامیابی نہ صرف لیاری بلکہ سندھ بھر کے نوجوان کھلاڑیوں کے لیے قابلِ فخر اور حوصلہ افزا مثال ہے سندھ حکومت کھیلوں کے فروغ اور نوجوان کھلاڑیوں کی بھرپور حوصلہ افزائی کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے تاکہ صوبے کے باصلاحیت کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے مزید مواقع فراہم کیے جا سکیں۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

اقلیتی حقوق، مذہبی ہم آہنگی اور عبادت گاہوں کے تحفظ کے لیے مؤثر اقدامات کا فیصلہ

کراچی، (اسٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ سندھ کے مشیر برائے محکمہ بحالی و اقلیتی امور اور پارلیمانی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے