تازہ ترین
Home / اہم خبریں / سائٹ ایسوسی ایشن اور بینظیر بھٹو ہیومن ریسورس بورڈ کے درمیان تعاون بڑھانے پر اتفاق

سائٹ ایسوسی ایشن اور بینظیر بھٹو ہیومن ریسورس بورڈ کے درمیان تعاون بڑھانے پر اتفاق

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسٹاف رپورٹر) سائٹ ایسوسی ایشن آف انڈسٹریز میں صنعتکاروں اور بینظیر بھٹو شہید ہیومن ریسورس ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ (BBSHRRDB) کے وفد کے درمیان اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں صنعتی شعبے کی ضروریات کے مطابق فنی تربیت اور ہنر مند افرادی قوت کی تیاری سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں ایمپلائرز فیڈریشن آف پاکستان (EFP) کے صدر باقر زیدی، قائم مقام صدر احمد ذوالفقار، سابق صدر کامران اور ایگزیکٹو کمیٹی کے اراکین نے شرکت کی اور وفد کا خیرمقدم کیا۔

اجلاس کے دوران بورڈ کے سینیئر سیکریٹری نے ادارے کے جاری منصوبوں، فنی تربیت اور انسانی وسائل کی ترقی کے پروگراموں پر بریفنگ دی، جبکہ ریجنل ڈائریکٹر انجینئر تیمور علی اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔ شرکاء نے صنعتوں کی موجودہ اور مستقبل کی ضروریات کے مطابق تربیتی پروگراموں کو مزید مؤثر بنانے، مطلوبہ مہارتوں کی نشاندہی اور ہنر مند افرادی قوت کی فراہمی کے لیے باہمی تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

پروفیسر اعجاز فاروقی پی سی بی زون VII انٹرکلب کرکٹ ٹورنامنٹ، مزید دو میچوں کے فیصلے آزاد کرکٹ کلب اور آصف آباد کرکٹ کلب کامیاب ظہیر خان کی تباہ کن باؤلنگ 6 وکٹیں حاصل کرلیں

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی ہدایت اور ریجنل کرکٹ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے