تازہ ترین
Home / اہم خبریں / پاکستان نے آسٹریلیا کو فیصلہ کن میچ میں ہرا کر سیریز جیت لی

پاکستان نے آسٹریلیا کو فیصلہ کن میچ میں ہرا کر سیریز جیت لی

لاہور/کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) پاکستان نے تیسرے اور آخری ایک روزہ میچ میں آسٹریلیا کو 4 وکٹوں سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز 1-2 سے اپنے نام کر لی۔ قومی ٹیم نے پہلے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے آسٹریلیا کو صرف 157 رنز پر محدود کیا اور پھر ہدف 42ویں اوور میں 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔

آسٹریلیا کی جانب سے کپتان جوش انگلس نے 65 رنز بنا کر مزاحمت کی، تاہم پاکستانی بولرز کے سامنے مہمان ٹیم زیادہ دیر نہ ٹھہر سکی۔ شاہین شاہ آفریدی نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جبکہ ابرار احمد اور شاداب خان نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں پاکستان کی بیٹنگ لائن بھی مشکلات کا شکار رہی، لیکن بابر اعظم کے 40 رنز اور آخر میں شاداب خان اور عبدالصمد کی ناقابل شکست 49 رنز کی شراکت نے ٹیم کو فتح سے ہمکنار کر دیا۔ شاداب 29 اور عبدالصمد 18 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے، یوں پاکستان نے سیریز 1-2 سے جیت کر آسٹریلیا کے خلاف ایک اور کامیاب ون ڈے سیریز اپنے نام کر لی۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

جنوبی افریقہ ویمنز انڈر 19 کی پاکستان کے خلاف 52 رنز سے کامیابی، پانچ میچوں کی سیریز میں 2-1 کی برتری

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) پانچ میچوں پر مشتمل ویمنز انڈر 19 ٹی20 سیریز کے تیسرے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے